شهید سید حسن نصر الله کی نماز جنازہ میں کثیر عوامی شرکت نے دنیا کو حیران کردیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں شیخ علی دعموش کا کہنا تھا کہ ہماری عوام کی مقاومت کو دبایا نہیں جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب سربراہ "شیخ علی دعموش" نے کہا کہ ہماری عوام کی مقاومت کو دبایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ شہید "سید حسن ںصر الله" اور شہید "سید ہاشم صفی الدین" کی نماز جنازہ میں کثیر افراد کی شرکت نے یہ ثابت کیا کہ ہماری عوام میدان میں نکلی ہوئی ہے۔ انہوں نے اس روحانی اجتماع میں شریک افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن آپ کا دن تھا جو حقیقتاََ الله کے دنوں میں سے ایک اور آپ کی عظیم کامیابی کا دن تھا۔ آپ تمام مردوں، خواتین اور بچوں کا شکریہ۔ آپ کی آہوں، سسکیوں اور دشمن کے مقابلے میں اٹھتے ہوئے ہاتھوں کو سلام۔ شیخ علی دعموش نے عراق و ایران کی حکومتوں اور عوام، رہبر معظم انقلاب بالخصوص یمن کی حکومت، عوام اور مجاہدین کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ بیروت میں شہدائے القدس کی نماز جنازہ میں بے پناہ افراد نے شرکت کی جس کی عرب دنیا میں مثال نہیں ملتی۔ اس اجتماع کی کوریج دنیا بھر کے مین اسٹریم میڈیا نے کی۔ جن میں الجزیرہ پیش پیش رہا۔ مغربی میڈیا کی کوشش رہی کہ وہ اس روحانی اجتماع کو کم رنگ کرے لیکن انسانوں کے بہتے سمندر نے مغرب کی ہر سازش کو ناکام بنا دیا۔ الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اس پُرسوز موقع پر 10 لاکھ سے زائد افراد نے بیروت بلیوارڈ پر شرکت کی اور سید حسن نصر الله سید هاشم صفی الدین کو الوداع کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اب پارٹی کی اندر کی باتیں باہر نہیں آئیں گی، بیرسٹر گوہر
فائل فوٹو۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی چاہتے ہیں، اب ہماری پارٹی کی اندر کی باتیں باہر نہیں آئیں گی، اب ہماری توجہ تحریک پر ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شیر افضل مروت نے جو بانی پی ٹی آئی کی فیملی کے لیے کہا وہ غلط ہے، تینوں بہنیں اپنے بھائی بانی پی ٹی آئی کے لیے آواز اٹھاتی ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے ڈائیلاگ بھی کیے لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، ہماری طرف سے لچک بھی دکھائی گئی اس میں کوئی دو رائے نہیں۔
یہ بھی پڑھیے سینیٹ الیکشن خوش اسلوبی سے ہوئے: بیرسٹر گوہر سزائیں قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر دی گئی ہیں: بیرسٹر گوہر 9 مئی کے بعد پریس کانفرنس کرنے والوں کو ٹکٹ دینے کی بات درست نہیں، بیرسٹر گوہرانھوں نے مزید کہا کہ ہمارے تمام ارکان قومی اسمبلی کے خلاف پرچے ہیں، میرے اوپر بھی 6 پرچے ہیں، ہم پُرامن احتجاج کے حق میں ہیں، ایک گملہ بھی ٹوٹنا نہیں چاہیے۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ملک کی ایک سیاسی جماعت کو تنہا کیا جا رہا ہے، اب بہت ہوا یہ جمہوریت کےلیے نقصاندہ ہے، اگر بانی کے بچے پاکستان آئیں گے تو جو ان کا استقبال ہوگا ایسا کسی سیاستدان کا نہیں ہوا ہوگا۔
انھوں نے کہا بانی پی ٹی آئی ابھی بھی ایبسلوٹلی ناٹ پر قائم ہیں، بانی نے کہا ہے کہ وہ ڈیل کرکے باہر نہیں آئیں گے۔