ملک بھر میں تیز بارش اور برفباری کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 2 اور 3 مارچ کو تیز بارش اور برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے اعلامیے کے مطابق 2 اور 3 مارچ کو سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
اعلامیے کے مطابق اس دورانیے میں گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی موسلادھار بارش ہوسکتی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق میدانی علاقوں میں ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے، موسمی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔
اعلامیے کے مطابق بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے، اسی لیے شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
اگلے 24گھنٹو ں میں کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی
لاہور(نیوز ڈیسک) ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں، جبکہ مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل 5 اگست سے شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب، خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شہری برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بچوں کو نالوں، نشیبی علاقوں، دریاؤں اور نہروں میں نہانے سے روکیں۔
مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 162 شہری جاں بحق ہوئے، رواں سیزن میں 571 شہری زخمی، 214 گھر متاثر، 121 مویشی ہلاک ہوئے۔
Post Views: 2