UrduPoint:
2025-11-03@22:49:19 GMT

حکومت کا پٹرول 50 پیسے سستا کرنے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

حکومت کا پٹرول 50 پیسے سستا کرنے کا اعلان

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 فروری2025ء) حکومت کا پٹرول 50 پیسے سستا کرنے کا اعلان، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق یکم مارچ سے 15 مارچ تک وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب پٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

پٹرول کی فی لیٹر قیمت 50 پیسے کمی سے 255 روپے 63 پیسے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 5 روپے 31 پیسے کی کمی سے 258 روپے 64 پیسے مقرر کر دی گئی۔ مٹی کا تیل بھی 3 روپے 53 پیسے فی لیٹر کمی سے 168 روپے 12 پیسے مقرر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 15 مارچ تک کیلئے ہو گا۔ دوسری جانب رمضان المبارک کی آمد پر مہنگائی کی شرح میں دوبارہ سے اضافہ شروع ہو گیا۔

رمضان المبارک سے قبل گوشت، آلو، پیاز، چینی، چکن، ٹماٹر سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں، ماہ مبارک کے آغاز سے قبل رواں ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضرویہ کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 3 فیصد سے اوپر چلی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.

38 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 0.32 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 27 فروری کوختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 320.32 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ میں 310.12 پوائنٹس تھا۔گزشتہ ہفتہ کے دوران روزمرہ استعمال کی 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 21 کی قیمتوں میں استحکا م رہا، اس کے برعکس 19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ہفتہ رفتہ میں لپٹن چائے کی قیمت میں 6.62 فیصد،بریڈ1.67 فیصد ، دال ماش1.12 فیصد ،سرسوں کا تیل 1.08 فیصد ، لہسن 1 فیصد ، ایل پی جی 0.37 فیصد ،ایک کلوبناسپتی گھی 0.32 فیصد ، دال چنا 0.21 فیصد اور اڑھائی کلوبناسپتی گھی کی قیمت میں 0.11 فیصد کی کمی ہوئی۔ اس کے برعکس ٹماٹرکی قیمت میں 11.49 فیصد ،کیلا8.32 فیصد ،انڈے 5.43 فیصد ، چکن 4.13 فیصد ،آلو2.79 فیصد ، پیاز2.04 فیصد ،بیف1.68 فیصد ، چینی 1.55 فیصد اور سگریٹ کی قیمت میں 0.51 فیصد کا اضافہ ہوا۔

سب سے کم 17732 روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.36 فیصد کا اضافہ ہوا، 17733 روپے سے لیکر 22888 روپے،22889 روپے سے لیکر 29517 روپے، 29518 روپے سے لیکر 44175 اور اس سے زیادہ آمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیبب 0.38 فیصد ،0.37 فیصد ،0.42 فیصد اور 0.33 فیصد کا اضافہ ہوا۔ صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کا تعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

ملک میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فائل فوٹو

 ادارہ شماریات کے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق ایک ہفتے میں سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے تک اضافہ ہوا۔

دستاویز کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 210 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ کراچی اور سرگودھا میں چینی 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 200 روپے تک ہے، حیدرآباد میں چینی کی فی کلو قیمت 190 روپے سے بڑھ کر 195 روپے ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 12 پیسے کی معمولی کمی ہوئی، جس کے بعد ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 188 روپے 69 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ ہفتے تک ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 188 روپے 81 پیسے تھی، جبکہ ایک سال قبل یہی قیمت 132 روپے 47 پیسے فی کلو تھی۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا، مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں مزید اضافہ
  • اے ٹی ایم اور بینک سے رقم نکلوانے پر چارجز میں نمایاں اضافہ
  • چینی عوام کی پہنچ سے دور، مختلف شہروں میں قیمت 220 روپے کلو تک پہنچ گئی
  • ملک میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • سونے کی قیمت میں کمی کا تسلسل برقرار،مزید فی تولہ 1600روپے سستا
  • پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، امارات میں نمایاں کمی ریکارڈ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل, پیٹرول اور ڈیزل مہنگا , ایل پی جی کی قیمت میں کمی
  • پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
  • پٹرول 2.43، ڈیزل 3.02، مٹی کا تیل 3.43 روپے لٹر مہنگا
  • پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، حکومت نے عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ ڈال دیا