WE News:
2025-09-18@20:42:58 GMT

میرا یہ حال کیوں ہوا؟ 

اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT

تصور کیجیے کہ آپ ایک سرنگ میں ہیں اور آپ کو وقفے وقفے سے آکسیجن مل رہی ہے۔ جس وقفے میں آکسیجن نہیں ملتی آپ کی طبعیت بگڑنے لگتی ہے۔ آکسیجن کی بحالی آپ کو پھر سے تازہ دم کرتی ہے۔

لیکن پھر آکسیجن نہ ملنے کا دورانیہ بڑھنے لگتا ہے، آپ کی سانس تنگ ہونے لگتی ہے، ذہن پر غنودگی چھانے لگتی ہے۔ آپ جلد از جلد سرنگ سے باہر نکلنا چاہتے ہیں لیکن سرنگ کا راستہ کچھ ایسا پیچدار ہے کہ چاہنے کے باوجود فوراً نکلنا ممکن نہیں۔

آکسیجن کی سپلائی کم سے کم ہوتی جاتی ہے، دماغ کی غنودگی بڑھتی جاتی ہے لیکن کوئی سد باب نہیں کیا جاتا۔

آپ کو دور سے ایک آواز آتی ہے، اس راستے سے نکلنا مشکل لگ رہا ہے۔ کیا ہم دوسرے راستے سے نکالیں اس مسافر کو؟

آپ کہنے کی کوشش کرتے ہیں، پلیز جلدی کرو، میرا سانس گھٹ رہا ہے، میرے جسم سے قطرہ قطرہ جان نکل رہی ہے۔

لیکن دور سے کئی اور آوازیں آتی ہیں۔

کیوں؟

ابھی تک تو سب ٹھیک تھا؟

یہ کیا بات ہوئی؟

سب لوگ آخر نکل ہی آتے ہیں اس سرنگ سے؟ پھر یہ کیوں نہیں؟

نہیں، ہمیں دوسرا راستہ قبول نہیں، یہیں سے نکالیے۔

آپ یہ سب سن کر کراہتے ہیں، پلیز، میں مشکل میں ہوں، ہمت نہیں ہے مجھ میں۔ میرا ذہن ماؤف ہو رہا ہے۔ خدارا دوسرے راستے سے مجھے باہر نکال لو، ورنہ میں مر جاؤں گا۔

آپ کی فریاد پر کوئی کان نہیں دھرتا۔ باہر موجود سب لوگوں کی منشا یہ ہے کہ آپ اسی سرنگ سے باہر نکلیں۔

یہ بھی پڑھیں: زچگی کے عمل کا دوسرا فریق

آخر کار آپ کو کرین کی مدد سے کھینچنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ ایک اوزار آپ کے سر پر لگا دیا جاتا ہے جو آپ کے سر کی جلد کو مضبوطی سے پکڑ لیتا ہے۔ اس اوزار کے ساتھ ایک رسی بندھی ہوتی ہے۔ اس رسی کو سرنگ کے باہر کھڑے ہوئے لوگ پکڑ کر کھینچتے ہوئے آپ کو باہر نکالنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ہر بار آپ تھوڑا سا اپنی جگہ سے سرکتے ہیں۔ آکسیجن کی سپلائی مزید کم ہو چکی ہے، آپ ہاتھ پاؤں چھوڑ چکے ہیں، جسم ڈھیلا پڑ چکا ہے، آپ زندگی اور موت کی سرحد پر کھڑے ہیں۔

اوزار سے کھنچتے کھنچتے بالآخر آپ سرنگ سے باہر نکل آتے ہیں لیکن آپ نیم بے ہوشی میں ہیں۔ جسم کی رنگت نیلی پڑ چکی ہے۔ آپ نہ تو آنکھیں کھولتے ہیں اور نہ ہی کچھ بولتے ہیں۔ آپ کو فرسٹ ایڈ دی جاتی ہے۔ آہستہ آہستہ آپ کی سانس بحال ہونا شروع ہوتی ہے لیکن جسم پھر بھی نڈھال رہتا ہے۔

اردگرد والے خوشی سے بے حال ہیں کہ آپ سرنگ سے باہر نکل آئے ہیں اور متبادل راستہ اختیار نہیں کیا گیا۔ لیکن آپ کی بھوک پیاس ختم ہو چکی ہے، باتیں کرنا، ہنسنا کھلکھلانا آپ کے لیے مشکل ہوچکا ہے۔

دن گزرتے ہیں اور آپ بہتر ہوتے جا رہے ہیں لیکن پھر بھی آپ وہ نہیں جو سفر سے پہلے تھے۔ سفر میں آکسیجن کی کمی اور سفر کی طوالت نے آپ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ آپ کا دماغ اب ویسے کام نہیں کرتا جیسے کرنا چاہیے تھا اور دماغ کے سست پڑ جانے کا اثر جسم پر بھی نظر آتا ہے۔

مزید پڑھیے: اگر بچہ وجائنا سے باہر نہ نکل سکے تو؟

آپ کو ڈاکٹرز کے پاس لے جایا جاتا ہے۔ کسی کی تشخیص آٹزم ہے تو کوئی مرگی تجویز کرتا ہے۔ کوئی آپ کو کم آئی کیو کے خانے میں ڈالتا ہے تو کسی کے نزدیک آپ کو سی پی cerebral palsy ہے۔ جو بھی ہو لیکن کسی بھی تشخیص کا علاج اب آپ کو اس حالت میں واپس نہیں لے جا سکتا جس میں آپ سرنگ کے سفر سے پہلے تھے۔ اب آپ کی زندگی نارمل لوگوں سے مختلف طریقے سے گزرے گی، جدوجہد میں، علاج میں، بہت سی مشکلات کا حل ڈھونڈنے میں۔

آپ سوچتے ہیں میرے ساتھ ایسا کیوں ہوا؟ اگر سرنگ میں آکسیجن کی کمی ہو گئی تھی تو مجھے متبادل راستہ کیوں فراہم نہیں کیا گیا؟ سرنگ سے نکلنا ہی کیوں ضروری تھا؟ کیا سرنگ سے نکلنے میں مجھے کوئی میڈل ملا یا نکالنے والوں کو؟ میری زندگی ادھوری کیوں بنا دی گئی؟

سوچیے ایک ہی ماں باپ کے گھر پیدا ہونے والے بچے زندگی کی دوڑ میں ایک جیسا پرفارم کیوں نہیں کرتے؟

خاص طور پر جب سب کو برابر سہولیات میسر ہوں اور ایک جیسا ماحول۔

کچھ لوگ اس کا جواب جنیاتی عناصر میں ڈھونڈیں گے مگر ایک بہت بڑا عنصر حمل اور زچگی میں پیش آنے والے واقعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بچہ پیدا کرنے کے لیے ویجائنا کٹوائیں یا پیٹ؟

ماں کا پیٹ وہ غار ہے جہاں ماں کی سوچ، خواہش، خوشی، غم، درد، اضطراب، بے چینی اور بے بسی اس مسافر تک لمحہ بہ لمحہ پہنچتی ہے جو تکمیل کے مراحل میں ہے۔

ماں کیا کھاتی ہے؟ کیا سنتی ہے؟ کیا محسوس کرتی ہے؟ روتی ہے یا ہنستی ہے؟ اس پر کیا گزرتی ہے؟ یہ سب اس پہ بھی گزرتی ہے جو اس کے پیٹ میں ہے اور ایک ایک بات سنتے ہوئے وہ محسوس کرتا ہے، ماں کا ہمدم و رفیق۔

پھر اس غار سے نکلنے کا وقت آتا ہے اور سرنگ کا سفر شروع ہوتا ہے۔ اگر یہ سفر ہموار ہو تو ستے خیراں لیکن ناہمواری کی صورت میں بچہ بہت سی ایسی چیزیں کھو دیتا ہے جن کو زندگی میں اس کا پوٹینشیل بننا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:

اگر نطفہ بننے سے لے کر زچگی تک سب کچھ بہترین ہوتا تو نہ جانے کون آئن اسٹائن بنتا اور کون شیکسپیئر؟ کون غالب ہوتا اور کون ٹیگور؟ کون نوبیل پرائز لیتا اور کون ایجادات میں حصہ لیتا؟

سوچیے!

زچگی کی انجریز injuries اگلی بار!

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈاکٹر طاہرہ کاظمی

بچہ پیدائش کا عمل دنیا میں آمد زچگی سرنگ کا سفر کٹھن سفر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بچہ پیدائش کا عمل دنیا میں ا مد زچگی سرنگ کا سفر کٹھن سفر سرنگ سے باہر نکل آکسیجن کی ہیں اور

پڑھیں:

غربت اور پابندیوں کے باوجود افغانستان میں کاسمیٹک سرجری کلینکس کی مقبولیت میں اضافہ

کابل(انٹرنیشنل ڈیسک)طالبان دور کی سختیوں اور شدید معاشی بحران کے باوجود افغانستان میں کاسمیٹک سرجری کلینکس تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں، جہاں خواتین اور مرد اپنی ظاہری خوبصورتی نکھارنے کے لیے بوٹوکس، فلرز اور ہیئر ٹرانسپلانٹ جیسی سہولیات حاصل کر رہے ہیں۔

نجی اخبار میں شائع خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق کابل کے کاسمیٹک سرجری کلینکس مخملی صوفوں کے ساتھ اس طرح سجے ہیں کہ یہ طالبان دور کی سختیوں سے بالکل مختلف دکھائی دیتے ہیں، جہاں بوٹوکس، لپ فلر اور بالوں کے ٹرانسپلانٹ عام ہو چکے ہیں۔

طالبان کی سخت حکمرانی، قدامت پسندی اور غربت کے باوجود کابل میں جنگ کے خاتمے کے بعد تقریباً 20 کلینکس تیزی سے ترقی کر رہے ہیں۔

غیر ملکی ڈاکٹر خاص طور پر ترکی سے کابل آ کر افغان ڈاکٹروں کو تربیت دیتے ہیں، جب کہ افغان ڈاکٹر استنبول میں انٹرن شپ کرتے ہیں اور کلینکس کے آلات ایشیا اور یورپ سے منگوائے جاتے ہیں۔

ویٹنگ رومز میں زیادہ تر خوشحال لوگ آتے ہیں، جن میں بال جھڑنے والے مرد بھی شامل ہوتے ہیں، لیکن زیادہ تعداد خواتین کی ہوتی ہے جو اکثر میک اپ کیے ہوئے اور سر سے پاؤں تک ڈھکی ہوتی ہیں، بعض اوقات مکمل برقع میں بھی۔

25 سالہ سلسلہ حمیدی نے دوسرا فیس لفٹ کرانے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہ افغانستان میں عورت ہونے کے دباؤ نے ان کی جلد خراب کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاہے دوسرے ہمیں نہ دیکھ سکیں، لیکن ہم خود کو دیکھتے ہیں، آئینے میں خوبصورت لگنا ہمیں حوصلہ دیتا ہے، یہ کہہ کر وہ سرجری کے لیے گئیں تاکہ چہرے کا اوپری حصہ، جو ڈھلکنے لگا تھا، دوبارہ درست کیا جا سکے۔

میڈیکل اسکول سے فارغ التحصیل سلسلہ کا کہنا تھا کہ افغان خواتین پر زیادہ دباؤ کی وجہ سے ان کی جلد متاثر ہو جاتی ہے۔

طالبان حکومت کی پابندیوں کے باعث خواتین کی ملازمت پر سخت روک ہے، وہ مرد سرپرست کے بغیر لمبا سفر نہیں کر سکتیں، گھر سے باہر بلند آواز میں بات نہیں کر سکتیں اور ان پر یونیورسٹی، پارک اور جم جانے کی بھی پابندی ہے۔

سیلونز پر پابندی، مگر بوٹوکس پر نہیں
جہاں کاسمیٹک سرجری عروج پر ہے، وہیں خواتین کے بیوٹی سیلونز اور پارلرز پر مکمل پابندی ہے۔

23 سال کی عمر میں چہرے کے نچلے حصے کی سرجری کرانے والی سلسلہ کا کہنا ہے کہ اگر بیوٹی سیلونز کھلے ہوتے تو ہماری جلد اس حالت میں نہ پہنچتی اور سرجری کی ضرورت نہ پڑتی۔

طالبان حکام جو عموماً جسمانی ساخت میں تبدیلی کی اجازت نہیں دیتے، کاسمیٹک سرجری سے متعلق بار بار کیے گئے سوالات پر خاموش رہے۔

اس شعبے سے وابستہ افراد کے مطابق یہ اس لیے جائز ہے کیونکہ اسے طب کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔

کلینک کے عملے کے مطابق حکومت ان کے کام میں مداخلت نہیں کرتی، لیکن اخلاقی پولیس یہ دیکھتی ہے کہ صنفی علیحدگی برقرار رہے، یعنی مرد مریض کے ساتھ مرد نرس اور خاتون مریضہ کے ساتھ خاتون نرس ہو۔

کچھ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ طالبان کے اپنے ارکان بھی ان کلینکس کے گاہک ہیں۔

نگین ایشیا کلینک کے ڈپٹی ڈائریکٹر ساجد زدران کا کہنا ہے کہ یہاں بال یا داڑھی نہ ہونا کمزوری کی نشانی سمجھا جاتا ہے، یہ کلینک جدید چینی آلات سے مکمل طور پر لیس ہے۔

یوروایشیا کلینک کے ڈائریکٹر بلال خان کے مطابق طالبان کے مردوں کو کم از کم ایک مُٹھی لمبی داڑھی رکھنے کے حکم کے بعد ہیئر ٹرانسپلانٹ کا رجحان بڑھ گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ شادی سے پہلے بال لگوانے کے لیے قرض بھی لے لیتے ہیں۔

چار منزلہ ولا کو کلینک میں تبدیل کرنے والے ماہر امراض جلد عبدالنصیم صدیقی کا کہنا ہے کہ یہاں وہی طریقے استعمال ہوتے ہیں جو بیرون ملک رائج ہیں اور ان میں کوئی خطرہ نہیں، ان کے کلینک میں بوٹوکس کی قیمت 43 سے 87 ڈالر اور بال لگوانے کی لاگت 260 سے 509 ڈالر ہے۔

انسٹاگرام کا اثر
یہ رقم اکثر افغانوں کے لیے بہت زیادہ ہے، جن میں سے تقریباً نصف غربت میں زندگی گزار رہے ہیں، لیکن یہ ان لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے جو بیرون ملک رہتے ہیں۔

لندن میں مقیم افغان ریسٹورنٹ کے مالک محمد شعیب یارزادہ نے برطانیہ میں ہزاروں پاؤنڈ کے اخراجات سے بچنے کے لیے 14 سال بعد افغانستان کے اپنے پہلے دورے میں سر پر بال لگوانے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب وہ کلینک میں داخل ہوتے ہیں تو لگتا ہے جیسے یورپ میں ہوں۔

نئے گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لیے کلینکس سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور دعوے شیئر کرتے ہیں، جیسے چمکتی جلد، بھرے ہونٹ اور گھنے بال۔

نگین ایشیا کلینک کے شریک ڈائریکٹر 29 سالہ لکی خان کے مطابق افغانستان بھی مغربی ممالک کی طرح سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے اثر سے محفوظ نہیں رہا، ان کے کلینک میں روزانہ درجنوں نئے مریض آتے ہیں۔

روسی نژاد افغان ڈاکٹر لکی خان کا کہنا ہے کہ کئی مریضوں کو اصل میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، لیکن وہ انسٹاگرام پر دیکھے گئے ٹرینڈز کی وجہ سے سرجری کروانا چاہتے ہیں، ان کا اپنا چہرہ جھریوں سے پاک ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق اگرچہ ایک کروڑ افغان بھوک سے دوچار ہیں اور ہر تین میں سے ایک کو بنیادی طبی سہولتیں میسر نہیں، لیکن کچھ لوگ کھانے کے بجائے اپنی خوبصورتی پر پیسہ خرچ کرنا زیادہ بہتر سمجھتے ہیں۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • موقع پرست اور سیلاب کی تباہی
  • میرا کمرہ پنجرہ بنا دیا گیا،عمران خان کا چیف جسٹس کو خط      
  • چارلی کرک کا قتل ایک المیہ لیکن سیاسی مباحثے کو دبانا نہیں چاہیے،اوباما
  • غربت اور پابندیوں کے باوجود افغانستان میں کاسمیٹک سرجری کلینکس کی مقبولیت میں اضافہ
  • لیڈی ڈاکٹر نے نالے میں چھلانگ لگا لی، وجہ کیا بنی؟
  • ہونیاں اور انہونیاں
  • گزرا یوم آزادی اور تجدید عہد
  • انیق ناجی نے ولاگنگ سے دوری کی وجہ خود ہی بتا دی ، پنجاب حکومت پر تنقید
  • دہشتگردوں کا ملک کے اندر اور باہر پورا بندوبست کیا جائے گا،راناثنااللہ
  • سچ بولنے والوں پر کالے قانون "پی ایس اے" کیوں عائد کئے جارہے ہیں، آغا سید روح اللہ مہدی