گلگت، تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
اجلاس میں چیف سیکریٹری اور سیکریٹری ایجوکیشن نے شرکاء کو یقین دلایا کہ ان کے خدشات کو اولین ترجیح پر حل کیا جائے گا اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی صدارت میں گلگت بلتستان میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور تعلیمی نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس کا انعقاد ہوا، جس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان سید اختر حسین بھی شریک تھے، جبکہ ہیڈ ماسٹرز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو کلیدی اسٹیک ہولڈرز کے طور پر مدعو کیا گیا، تاکہ زمینی سطح پر درپیش چیلنجز کو اجاگر کیا جا سکے، مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے اور تعلیمی ترقی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے تعلیم کو قومی و بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی سیکھنے، سمجھنے اور مسابقتی صلاحیتوں کو بہتر بنا کر انہیں مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ افراد کو تلقین کی کہ وہ تدریسی معیار کو بہتر بنانے اور طلبہ کی ہمہ جہتی نشوونما کے لیے بھرپور عزم کے ساتھ کام کریں۔
اجلاس میں چیف سیکریٹری اور سیکریٹری ایجوکیشن نے شرکاء کو یقین دلایا کہ ان کے خدشات کو اولین ترجیح پر حل کیا جائے گا اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ سیکریٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان سید اختر حسین نے کہا کہ ایک ہیڈ ماسٹر کسی بھی تعلیمی ادارے کا مرکزی ستون ہوتا ہے اور اسکول میں نظم و ضبط، تدریسی معیار اور مجموعی تعلیمی ماحول کی بہتری میں اس کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔ انہوں نے تمام شرکاء کو تلقین کی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو قومی خدمت کے جذبے سے ادا کریں، کیونکہ معیاری تعلیم ہی ایک خوشحال، ترقی یافتہ اور مضبوط معاشرے کی بنیاد ہے۔ اجلاس میں مرد و خواتین ہیڈماسٹرز نے اپنے تجربات کی روشنی میں زمینی سطح پر درپیش تعلیمی چیلنجز، وسائل کی کمی، تدریسی معیار کی بہتری، اور جدید تدریسی طریقوں کے نفاذ جیسے اہم امور پر روشنی ڈالی اور اسکولوں میں درپیش بنیادی مسائل کے حل و بہتری کے لیے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان تعلیمی معیار اور تعلیمی کی بہتری کے لیے
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس؛ بندرگاہوں پر سہولیات کا جائزہ لیا گیا
سٹی 42 : نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس میں کراچی کی بندرگاہوں پر انفراسٹرکچرل سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں حالیہ جدت کاری کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، ان اقدامات کی بدولت کارگو (سامان کی نقل و حمل) میں بہتری اور لین دین کے اخراجات میں کمی آئی ہے۔ اس کے علاوہ مستقبل میں بندرگاہی نظام میں مزید بہتری کے لیے جدید آئی ٹی اور انجینئرنگ حلقوں پر بھی غور کیا گیا۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ بندرگاہی آپریشنز کو زیادہ مؤثر اور کم لاگت بنانے کے لیے اصلاحات کو فوری طور پر نافذ کیا جائے۔
اجلاس میں وزیرِ بحری امور، سیکرٹریز برائے بحری امور، وزارتِ خزانہ کے سینئر حکام، اور کے پی ٹی (KPT) و پی کیو اے (PQA) کے چیئرمینز نے شرکت کی۔