کوئٹہ: درجۂ حرارت صفر ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
بلوچستان کے دارالخلافہ وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم سرد ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں کم سے کم درجۂ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ادھر بلوچستان کے شمالی اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک ہے۔
بلوچستان کے اکثر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں مطلع صاف رہنے کا امکان
دوسری جانب جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
کے پی کے بالائی اضلاع میں کل سے بارش و برفباری کا امکان
ادھر کے پی کے بالائی اضلاع میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 2 مارچ سے 4 مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: رہنے کا امکان کا امکان ہے اضلاع میں کے مطابق
پڑھیں:
کراچی میں آج پارہ 40 تک جانے کا امکان
— فاائل فوٹوکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔
شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔