یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز
لاہور:ٹک ٹاکر رجب بٹ سمیت حیدر شاہ، مان ڈوگر اور دیگر سات افراد کے خلاف درج مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رجب بٹ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مدعی مقدمہ نے ٹک ٹاک پر ہراساں کرنے اور دھمکی دینے کا الزام عائد کیا تھا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق رجب بٹ کے خلاف درج مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات لگائی جائیں گی، اس حوالے سے لیگل ٹیم سے مشاورت جاری ہے۔
واضح رہے کہ رجب بٹ، مان ڈوگر، حیدر شاہ اور دیگر ساتھیوں کے خلاف سوشل میڈیا آرٹسٹ عمر فیاض کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق مدعی نے موقف اختیار کیا تھا کہ صبح کے وقت رجب بٹ، مان ڈوگر اور حیدر شاہ مسلح افراد کے ساتھ گھر آگئے۔ جبکہ مان ڈوگر نے ٹک ٹاک لائیو کے دوران گالم گلوچ کی اور دھمکیاں دیں۔
یاد رہے کہ تمام ملزمان عبوری ضمانت کروا کر شامل تفتیش ہوچکے ہیں۔ پولیس کے مطابق مقدمہ کی تفتیش دیگر دفعات کے ساتھ پیکا ایکٹ کے تحت ہوگی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات کے خلاف
پڑھیں:
صدر مملکت نے ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی، پہلی بار ریگولیٹری اتھارٹی قائم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور ورچوئل اثاثوں کی مؤثر نگرانی کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی۔ اس قانون کے تحت ملک میں پہلی بار پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی قائم ہو گی جو تحقیقات کے اختیارات، انضباطی کارروائیاں اور جرمانے عائد کر سکے گی، اتھارٹی کے امور کو چلانے کے لیے ایک بورڈ ہو گا جو اتھارٹی کا اعلیٰ پالیسی ساز ادارہ ہو گا۔ سما نیوز کے مطابق کوئی بھی شخص ورچوئل اثاثہ جات سے متعلق سروس فراہمی کیلئے بغیر لائسنس کام نہیں کر سکے گا، بغیر لائسنس کام کرنے والا شخص جرم کا مرتکب قرار پائے گا جس پر جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔ لائسنس حاصل کرنے کا خواہش مند شخص اتھارٹی کو مقررہ فیس کے ساتھ درخواست دے گا، درخواست گزار کی مالی،انتظامی قابلیت اور مجرمانہ رکارڈ نہ ہونے کی جانچ پڑتال اتھارٹی کرے گی، اتھارٹی ضابطہ کی خلاف ورزی،مالی استحکام میں ناکامی پر لائسنس منسوخ کر سکے گی، اتھارٹی کو معائنہ کرنے،رکارڈ طلب کرنے اور فریقین کو طلب کرنے کا اختیار ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اربن فلڈنگ کیلئے پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی
مزید :