گلگت بلتستان کے چار نئے اضلاع میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تعینات
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
نوٹیفکیشن کے مطابق عنایت اللہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تانگیر، شیر افضل گوپس، غلام علی روندو اور اکرم خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر داریل تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں چار نئے اضلاع کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تعینات کر دیئے گئے۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 18 کے عنایت اللہ کا کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ، گلگت بلتستان سے تبادلہ کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تانگیر، شیر افضل کا ایڈمنسٹریٹر زکوۃ و عشر گلگت بلتستان سے تبادلہ کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوپس یاسین، اکرم خان کا سیٹلمنٹ آفیسر گلگت سے تبادلہ کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر داریل، غلام علی کا ایڈیشنل کمشنر بلتستان ڈویژن، سکردو سے تبادلہ کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر روندو اور اقبال جان کا ایس اینڈ جی اے ڈی سے تبادلہ کر کے ایڈمنسٹریٹرز زکوۃ و عشر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان
پڑھیں:
دہشتگرد گروپس میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کے شواہد مل رہے ہیں: آئی جی پولیس
انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے کسی بھی ضلع میں چند سو سے زیادہ دہشتگرد موجود نہیں، جنوبی وزیرستان میں دہشتگروں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے، دہشتگرد گروپس میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کے شواہد مل رہے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ جنوبی اضلاع کے تمام ہائی ویز پر پولیس کی پٹرولنگ بحال ہے، دہشتگروں کے خلاف صوبے کے پہاڑی اضلاع میں بھی آپریشنز کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع بنوں اور ڈی آئی خان میں پولیس ہائی الرٹ پر ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کیلئے کوئی ضلع چیلنجنگ نہیں۔آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں غیرملکیوں کے ملوث ہونے پر تشویش ہے، یہ معاملہ ہر جگہ اٹھایا جارہا ہے۔