لاہور میں ماہ صیام سے پہلے شہریوں کے لیے دستیاب پھل اور سبزیوں کی قیمتیں سامنے آ گئیں۔

لاہور شہر میں شہریوں کے لیے خربوزہ 150 روپے کلو، کیلے ڈیڑھ سو سے 300 روپے فی درجن دستیاب ہیں، اسی طرح اسٹرابری 400 روپے، سیب 350 روپے، کینو 300 روپے، امرود 300 روپے فی کلو میں شہری حاصل کر سکتے ہیں۔

دیگر پھلوں میں موسمبی 300 روپے، پپیتا 300 روپے، انگور 600 روپے اور انار 600 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں

روز مرہ کے استعمال میں آنے والی سبزیاں ٹماٹر 100 روپے، پیاز 100 روپے، آلو 60 روپے سے 80 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔

جبکہ لہسن 650 روپے، ادرک 560 روپے فی کلو میں مل رہی ہیں، اسی طرح گاجر 40 روپے، شملہ مرچ 100 روپے، بینگن 100 روپے، بھنڈی 200 روپے کلو میں دستیاب ہے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: روپے فی کلو میں

پڑھیں:

لیہ، زائرین کی تیز رفتار بس کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 38 زخمی

بس بی بی پاک دامن لاہور سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں مجموعی طور پر 82 افراد سوار تھے، جن میں سے 62 افراد بس کے اندر اور 20 افراد بس کی چھت پر سوار تھے۔ اسلام ٹائمز۔ لیہ میں نواں کوٹ کے قریب تیز رفتار زائرین کی بس الٹنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک ہی خاندان کے 38 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب لاہور سے کروڑ لعل عیسن جانے والی بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ بس بی بی پاک دامن لاہور سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں مجموعی طور پر 82 افراد سوار تھے، جن میں سے 62 افراد بس کے اندر اور 20 افراد بس کی چھت پر سوار تھے۔ حادثے کے بعد میتوں اور زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل اسپتال فتح پور منتقل کیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 8 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جنہیں بہتر طبی سہولیات کے لیے نشتر اسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے امدادی سرگرمیاں انجام دیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ زائرین لاہور سے واپس لیہ آرہے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے اہم نکات سامنے آگئے
  • وفاقی بجٹ کے اہم نکات سامنے آگئے، ذرائع
  • اس عید پر 6 سے 10 لاکھ جانور کم فروخت ہوئے، ٹینریز ایسوسی ایشن
  • لاہور کا موسم انتہا پر، گرمی 47 ڈگری محسوس کی جا رہی ہے
  • پنجاب میں گرمی کا نیا ریکارڈ؛ عید کے تیسرے دن سورج سوا نیزے پر آگیا، شہری بے حال
  • کراچی، کار چوری کی فوٹیج سامنے آگئی
  • سبزی خور بنیں، بیماریوں سے بچیں: ماہرین صحت کی تحقیق نے سبزیوں کی اہمیت اجاگر کر دی
  • لیہ، زائرین کی تیز رفتار بس کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 38 زخمی
  • ریاست منی پور کے لوگ مودی کی بے رخی اور غیر حساسیت کی قیمت چکا رہے ہیں، جے رام رمیش
  • سعد رفیق کی طبیعت ناساز پی آئی سی میں معائنہ