چیمپیئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، افغانستان دوڑ سے باہر
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
جنوبی افریقہ گروپ بی سے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا اور افغانستان کی ٹیم اگلے مرحلے تک رسائی کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔
انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میچ جاری ہے، اگر انگلش ٹیم جنوبی افریقہ کو 207 رنز سے شکست دیتی تو پھر افغانستان اگلے مرحلے میں کوالیفائی کر جاتا تاہم انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 179 رنز پر آؤٹ ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: انگلینڈ کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف
واضح رہے کہ انگلینڈ پہلے ہی ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہوچکا ہے، اور گروپ بی سے آسٹریلیا نے سیمی فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ پہلے ہی سیمی فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔
گزشتہ روز آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا جس کے بعد افغان ٹیم کے لیے اگر مگر کی صورت حال پیدا ہوگئی تھی تاہم اب تمام امیدیں ختم ہوچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں انگلینڈ کی کپتانی چھوڑنے والے جوز بٹلر کے کیریئر پر ایک نظر
اس سے قبل دفاعی چیمپیئن پاکستان بھی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا ہے۔ پاکستانی ٹیم ایک بھی گروپ میچ جیتنے میں ناکام رہی، تاہم 27 فروری کو بارش کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف میچ منسوخ ہونے کی وجہ سے قومی ٹیم کو ایک پوائنٹ مل گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افغانستان ٹورنامنٹ جنوبی افریقہ سیمی فائنل چیمپیئنز ٹرافی دوڑ سے باہر کوالیفائی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان ٹورنامنٹ جنوبی افریقہ سیمی فائنل چیمپیئنز ٹرافی دوڑ سے باہر کوالیفائی وی نیوز چیمپیئنز ٹرافی جنوبی افریقہ دوڑ سے باہر سیمی فائنل
پڑھیں:
لاہور میں نقل فارم کی فیس 50روپے ہے جبکہ ملتان اور بہاولپور میں 500 روپے لاگو کر دی گئی
ملتان میں وکلاء نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے غریب مظلوم عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، تخت لاہور کی ناانصافی کے خلاف ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے وکلا اور غریب سائلین میں شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے، ایسی ناانصافیاں کر کے ہمیں سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان میں سید ریاض الحسن گیلانی، نشید عارف گوندل، سید اطہر شاہ بخاری، شیخ جمشید حیات، اشتیاق شاہ، رانا عارف قمر، محبوب سندیلہ، ذاکر نقوی و دیگر نے ڈسٹرکٹ بار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ لاہور میں نقل فارم کی فیس 50روپے ہے جبکہ ملتان اور بہاولپور میں 500 روپے لاگو کر دی گئی ہے، جو سراسر ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے غریب مظلوم عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، تخت لاہور کی ناانصافی کے خلاف ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے وکلا اور غریب سائلین میں شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے، ایسی ناانصافیاں کر کے ہمیں سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کیا جاتا ہے، اگر مظلوم عوام کو مہنگے انداز میں انصاف ملے گا تو وہ کس سے انصاف کی توقع کریں، اس سے لیے ملتان، بہاولپور میں نقل فارم کی فیس میں کیا گیا اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے تاکہ عام غریب شہری کو باآسانی انصاف مل سکے، اس سلسلے میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سنجیدگی سے نوٹس لیں تاکہ عام غریب شہری کو باآسانی انصاف میسر ہو سکے، اگر 28 جولائی بروز سوموار تک نقل فارم فیس میں کیا گیا اضافہ واپس نہ لیا گیا تو 28 جولائی سے احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے اور ہائی کورٹ بار ملتان، ڈسٹرک بار ملتان کے سامنے وکلا احتجاجی مظاہرے کریں گے۔