دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے ہاں 14ویں بچے کی پیدائش
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی مشیر ایلون مسک کے ہاں 14ویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
ایلون مسک کی جانب سے 14ویں بچے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے، اور انہوں نے اس کی باقاعدہ تصدیق بھی کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی نے نیا چیٹ بوٹ گروک3 لانچ کردیا
شیون زیلیس جو اس سے قبل ایلون مسک کے تین بچوں کی ماں ہیں، انہوں نے ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ایلون مسک کے چوتھے بچے کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ایلون سے مشورہ کرنے کے بعد آرکیڈیا کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ہمیں اپنے بیٹے سیلڈن لائکرگس کے بارے میں لوگوں کو براہِ راست بتانا بہتر لگا۔
ایلون مسک نے شیون زیلیس کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے سرخ دل والا ایجوجی بنایا اور اپنے بچے کی پیدائش کی تصدیق کردی۔
یاد رہے کہ شیون زیلیس ایلون مسک کی کمپنی نیورا لنک میں اعلیٰ ایگزیکٹیو کے عہدے پر فائز ہیں، اور اس سے قبل ان سے ایلون مسک کے تین بچے ہیں۔
ایلون مسک اور شیون زیلیس نے بچے کی پیدائش کا اعلان کیا ہے تاہم یہ نہیں بتایا کہ یہ بچہ کب پیدا ہوا۔
یہ بھی پڑھیں سیم آلٹ مین نے اوپن اے آئی خریدنے کی ایلون مسک کی پیشکش ٹھکرادی
یہ بھی واضح رہے کہ اس سے قبل 26 سالہ خاتون ایشلے سینٹ کلیئر نے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے ایلون مسک کے 13ویں بچے کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اعلان امریکی کمپنی ایکس ایلون مسک بچے کی پیدائش ٹیسلا وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اعلان امریکی کمپنی ایکس ایلون مسک بچے کی پیدائش ٹیسلا وی نیوز بچے کی پیدائش ایلون مسک کی ایلون مسک کے شیون زیلیس کی کمپنی
پڑھیں:
چین میں حلال گوشت کی طلب، نیا آرڈر مل گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-08-13
کراچی (آن لائن) چین میں حلال گوشت کی بڑھتی طلب کے باعث پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل ہوگیا ہے۔ اس نئے برآمدی آرڈر موصول ہونے سے متعلق تفصیلات ایک لسٹڈ کمپنی آرگینک میٹ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ کو بذریعہ خط آگاہ کیا ہے۔خط کے مطابق پاکستان سے بیف ایکسپورٹ کرنے والی آرگینک میٹ کمپنی کو چین سے 75لاکھ ڈالر مالیت کا برآمدی آرڈر حاصل ہوا ہے۔ کمپنی پکا ہوا فروزن بون لیس بیف برآمد کرے گی۔ خط کے مطابق پاکستان سے چین بیف ایکسپورٹ کا معاہدہ سی پیک فریم ورک کے تحت ہوا ہے، خط میں بتایا گیا ہے کہ چین میں حلال پروٹین مصنوعات کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔مذکورہ پاکستانی کمپنی عالمی معیارات کے مطابق پکا ہوا فروزن بون لیس بیف برآمد کرے گی۔