’رمضان کے حقیقی جذبے کے تحت ضرورت مندوں کی مدد کریں‘ بلاول بھٹو کی قوم سے اپیل
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رمضان المبارک کے موقع پر پیغام میں کہا کہ رمضان محض روزے رکھنے کا نام نہیں، بلکہ یہ خود احتسابی، روحانی ترقی اور تجدیدِ عقیدت کا مہینہ ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے رمضان المبارک کے آغاز پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ مقدس مہینہ سب کے لیے امن، خوشحالی اور بے شمار برکتیں لے کر آئے۔
لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش
چیئرمین بلاول بھٹو نے اس بات پر زور دیا کہ رمضان محض روزے رکھنے کا نام نہیں، بلکہ یہ خود احتسابی، روحانی ترقی اور تجدیدِ عقیدت کا مہینہ ہے۔ یہ صبر، عاجزی اور ہمدردی کی قدریں سکھاتا ہے اور ہمیں اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ ہم کمزور اور ضرورت مند افراد کا خیال رکھیں اور عدل، رواداری اور اتحاد کے اصولوں کو اپنائیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ رمضان کے حقیقی جذبے کے تحت ضرورت مندوں کی مدد کریں، ایک دوسرے کے ساتھ مہربانی کا برتاؤ کریں اور ایک ایسا ماحول پیدا کریں جہاں سب کو مساوی حیثیت حاصل ہو اور سب کے ساتھ احترام اور محبت کا سلوک کیا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور ایک ترقی پسند، جمہوری اور منصفانہ معاشرے کے قیام کے اپنے وژن پر قائم رہے گی، جہاں سب کو بنیادی سہولتوں اور مواقع تک مساوی رسائی حاصل ہو۔
رمضان المبارک کی آمد، چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک اور پوری مسلم امہ کی سلامتی اور بھلائی کے لیے دعا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ مہینہ بھائی چارے کے رشتوں کو مزید مضبوط کرے گا اور امن و ہم آہنگی کے اصولوں کو فروغ دے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ رمضان کی اصل روح کو اپناتے ہوئے اتحاد، درگزر اور باہمی احترام کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین بلاول بھٹو
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری کا اپنی سالگرہ سیلاب زدگان کے نام کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو روایتی سالگرہ کی بجائے سیلاب زدگان کے لیے وقف کرنے کی ہدایت دے دی
پارٹی کے کارکن اور جیالے 21 ستمبر 2025 کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر روایتی انداز میں کسی قسم کی کیک کاٹنے یا جشن منانے کی تقریب منعقد نہیں کریں گے بلکہ بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے دن کو خدمتِ خلق اور سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے وقف کیا جائے گا،
ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ؛ پاکستان متحدہ عرب امارات میچ کا ٹاس ہو گیا
پاکستان پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ 21 ستمبر 2025 کو خوشی منانے کا حقیقی انداز عوام کے درمیان اپنایا جائے گا۔ پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان ملک بھر میں اپنی مدد آپ کے تحت عطیات جمع کریں گے جس سے براہِ راست سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے گی اور سیلاب زدگان کے درمیان میں خوشیوں کے پل بانٹے جائیں گے