اسحاق ڈار کا ڈنمارک کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
اسحاق ڈار کا ڈنمارک کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا ڈنمارک کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماں نے پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دیرینہ دوستی کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈنمارک کے
پڑھیں:
پاکستان کا بھارتی سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم
پاکستان نے بھارتی ہائی کمشن کے ڈیفنس، ایئر اور نیول اتاشی کو ناپسندیدہ قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے ۔پاکستان نے پہلگام کے افسوسناک واقعہ کے بعد بھارت کے حالیہ یکطرفہ اقدامات اور پروپیگنڈے کے جواب میں سخت سفارتی فیصلے کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق بھارتی ناظم الامور گیتکا سری واستو کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور انہیں پاکستان کے جوابی فیصلوں سے تحریری طور پر آگاہ کیا گیا۔دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاجی مراسلہ حوالے کردیا .جس میں ان کے سپورٹنگ اسٹاف کو فوری طور پر پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے ڈیفنس، ایئر اور نیول اتاشیوں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر انہیں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے ۔دفتر خارجہ نے نے بھارتی ناظم الامور کو باضابطہ تمام بھارتی کمرشل پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کرنے کے فیصلے سے بھی آگاہ کر دیا۔پاکستان نے سکھ یاتریوں کے علاوہ تمام بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں کے اندر پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ یہ اقدامات پاک-بھارت تعلقات میں حالیہ کشیدگی اور مقبوضہ کشمیر کے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی الزامات کے تناظر میں کیے گئے ہیں۔