کرم، انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق کرم فسادات میں شامل 14 دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے جب کہ صوبائی حکومت نے دہشت گردوں کے سروں کی قیمت بھی مقرر کرکے جاری کردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کرم میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی گئی، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق کرم فسادات میں شامل 14 دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے جب کہ صوبائی حکومت نے دہشت گردوں کے سروں کی قیمت بھی مقرر کرکے جاری کردی ہے۔ انتہائی مطلوب دہشت گرد کاظم کے سر کی قیمت 3 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ دیگر دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 2 کروڑ سے 30 لاکھ تک مقرر کی گئی ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد سی ٹی ڈی کو کرم حملوں میں مطلوب ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گردوں کی فہرست جاری سی ٹی ڈی کی قیمت گئی ہے
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقات کا دن: 6 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کے حوالے
---فائل فوٹوبانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کے لیے 6 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئی۔
رہنماؤں کی فہرست سلمان اکرم راجہ کی جانب سے جیل حکام کو بھیجی گئی ہے۔
عمران خان سے ملاقات کے لیے فہرست میں کنول شوزب، مریم کلثوم اکرم، محمد احمد چٹھہ، مبین عارف جٹ، مزمل اسلم اور مصدق عباسی کا نام شامل ہے۔