مریم نواز کا گراں فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں مہنگائی کے سدباب کے لیے مؤثر اور جامع کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
مریم نواز کی زیرِ صدارت تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔
انہوں نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو گراں فروشی کے خلاف مؤثر مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں آویزاں کرنے اور چیف سیکریٹری پنجاب کو گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم کی ذاتی نگرانی کا حکم بھی دیا ہے۔
انہوں نے اشیائے خورد ونوش کی طلب و رسد کے امور کی مانیٹرنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نرخ کے بارے میں روزانہ جامع رپورٹ پیش کی جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ اشیائے خوردو نوش کے نرخ اور معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، پوری دنیا میں رمضان کے دوران اشیاء کے نرخ کم کیے جاتے ہیں، ہمیں بھی رضا کارانہ طور پر نرخ کم کرنے چاہیے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سہولت بازاروں میں مارکیٹ سے کم نرخ پر معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ڈیش بورڈ پر روزانہ بار بار اشیاء خورد ونوش کے نرخ خود چیک کر رہی ہوں۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے معاملے میں بلا امتیاز کارروائی کی جائے، گراں فروشی کے خلاف مہم میں کسی سطح پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے ; نواز شریف
اسد ملک : نواز شریف نے صحافیوں اور لیگی ورکرز سے ملاقات کی غیر رسمی گفتگو میں کہا پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے۔ اپنی صحت کے حوالے سے نواز شریف نے بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں غلط خبر پھیلائی گئی تھی
نواز شریف نے کہا وزیراعظم شہباز شریف بہترین کام کررہے ہیں۔سب کو ملکر پاکستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ میری صحت بلکل ٹھیک ہے غلط خبر پھیلائی گئی۔شہباز شریف نے گرتی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا ہے۔مریم نواز شریف نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں۔پاکستان میں ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے۔ مریم نواز پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں۔ لاہور کی بحالی کیلئے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں۔ لاہور کو اصلی حالت میں بحال کریں گے۔پی آئی اے بند کروانے والے کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس