وکیل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، ملزم ارمغان کیخلاف ایک اور مقدمہ سامنےآگیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
کراچی (اوصاف نیوز)وکیل سیف ایڈووکیٹ کی مدعیت میں ارمغان قریشی کے خلاف مقدمہ تھانہ بوٹ بیسن میں اپریل 2024 میں درج ہوا تھا۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم ارمغان قریشی کیخلاف ایک اور مقدمہ سامنے آیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ارمغان قریشی کے خلاف مقدمہ وکیل سیف ایڈووکیٹ کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ بوٹ بیسن میں اپریل 2024 میں درج ہوا تھا۔مدعی کے مطابق ملزم ارمغان نے اپنے خلاف مقدمات میں پیش ہونے والے وکیل کو دھمکی آمیز میسج کیے تھے۔
مدعی وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ 22 اپریل 2024 کو ارمغان نے واٹس ایپ پر میسجز کیے تھے کہ پیچھے نہ ہٹے تو جان سے جاؤ گے یا غائب کروا دوں گا، مجھے اور میری فیملی کو مغلظات بھی بکی گئی تھیں۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 20 دہشتگرد گرفتار
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی: راولپنڈی میں ایک شہری پر مقدمہ درج
راولپنڈی ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر تھانہ جاتلی میں ایک شہری پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ جاتلی میں مسجد کے خطیب سخاوت حسین پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز تقریر کے دوران اسپیکر کے استعمال پر کارروائی کی گئی۔مقدمہ ہیڈ کانسٹیبل صغیر احمد شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جامع مسجد ابو بکر صدیق دولتالہ سے آواز دور تک سنائی دے رہی تھی۔پنجاب ساونڈ سسٹم ایکٹ 2015 کی دفعہ 6 کے تحت کارروائی کی گئی۔ ملزم سخاوت حسین ولد علی حسین شاہ کے خلاف مزید کارروائی متوقع ہے۔