محکمہ جنگلی حیات کی جھنگ، تونسہ بیراج میں کارروائی، 5 آبی پرندے اور ریچھ برآمد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جنگلی جانوروں اور نایاب پرندوں کی حفاظت اور فروغ کے وژن پر عمل درآمد جاری ہے۔ محکمہ جنگلی حیات کی ٹیموں نے جھنگ اور تونسہ بیراج کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے نایاب نسل کے 5 آبی پرندوں (نیل بلائی) اور ریچھ کو غیرقانونی قبضے سے برآمد کرا لیا۔ برآمد ہونے والے آبی پرندوں ’’نیل بلائی‘‘ کو دریائے سندھ کے اَپ اسٹریم میں آزاد چھوڑ دیا گیا۔ حکام نے غیر قانونی شکار میں استعمال ہونے والا سامان بھی قبضے میں لے لیا جبکہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے چھاپہ مار ٹیم کے افسران اور عملے کو شاباش دی اور کہا کہ غیرقانونی شکار کرنے اور جنگلی جانوروں کو تحویل میں رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب: انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ کے 5 ملزمان گرفتار
— فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق کارروائی گوجرانوالہ، سیالکوٹ ،گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں کی گئیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ موٹر وے کیلئے زمین خریداری میں بھی کرپشن کی شکایت پر انکوائری کا آغاز کیا گیا
گرفتار ملزمان کو تھانہ ایف آئی اے منتقل کردیا گیا، جن سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔