رمضان کی آمد کے ساتھ ہی کراچی میں گراں فروشی کا بازار گرم ہوگیا، پھلوں کی قیمت ایک ہی روز میں دگنی ہوگئیں جبکہ اجناس، سبزیاں بھی من مانی قیمتوں پر فروخت ہونے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رمضان المبارک کے پہلے روز سرکاری نرخ نامہ کا اطلاق کہیں نظر نہیں آیا، انتظامیہ نے نمائشی شکایتی مراکز قائم کیے ہیں تاہم شہریوں کو حسب روایت رمضان میں گراں فروشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔

رمضان کی آمد کے ساتھ ہی پھلوں کی قیمت دگنی ہوگئی 60روپے کلو فروخت ہونے والا خربوزہ 150روپے کلو فروخت کیا گیا، 200روپے کلو بکنے والا چیکو 400روپے، 300روپے کلو فروخت ہونے والا سیب 450روپے پر آگیا۔

اسی طرح کیلے 100 روپے درجن سے بڑھ کر 200روپے پر آگئے۔ امردو ایک روز قبل تک 200روپے فروخت ہوا تاہم رمضان کی آمد کے ساتھ ہی 300روپے فروخت کیا گیا۔

شہر میں گراں فروشوں کی من مانی پہلے روزے کو ہی عروج پر پہنچ گئی جیسا گاہک ویسی قیمت، شہریوں نے کانوں کو ہاتھ لگاکر پھلوں کی خریداری محدود کردی۔

ادھر چینی فوڈ آئٹمز میں استعمال ہونے والی شملہ مرچ، بند گوبھی، ہری پیاز کی قیمت بھی بڑھا دی گئی، شملہ مرچ 200روپے سے بڑھ کر320روپے کلو فروخت ہونے لگی، بند گوبھی 100سے بڑھ کر 150روپے پر آگئی، ہری پیاز کی قیمت بھی 200سے بڑھ کر 320روپے پر آگئی۔

کریانہ دکانداروں نے سرکاری نرخ کی دھجیاں اڑا دیں بیسن کی سرکاری قیمت 275روپے مقرر کی گئی تاہم شہر میں بیسن 360روپے کلو فروخت ہورہا ہے، چینی کی قیمت ایک ہفتے میں 20روپے اضافے سے 170روپے پرآگئی۔ 

سفید کابلی چنے  درجہ اول 350کے بجائے 450روپے کلو فروخت کیا گیا، کالا چنا 255 روپے کے بجائے 380روپے کلو فروخت کیا گیا۔ شہر مرغی کا گوشت بدستور 700روپے کلو فروخت ہورہا ہے بچھیا کے گوشت کی قیمت میں رمضان کی آمد سے قبل ہی 100روپے کلو کا اضافہ کردیا گیا بچھیا کا گوشت ہڈی والا 1200روپے کلو بغیر ہڈی والا 1600روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فروخت کیا گیا رمضان کی آمد فروخت ہونے کلو فروخت کی قیمت سے بڑھ

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل, پیٹرول اور ڈیزل مہنگا , ایل پی جی کی قیمت میں کمی

حکومتِ پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں بڑھا دی ہیں، جبکہ عوام کو کچھ ریلیف ایل پی جی کی قیمت میں کمی کی صورت میں ملا ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوکر اب 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ دوسری جانب اوگرا  نے ایل پی جی  کی قیمت میں کمی کردی ہے۔ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 89 پیسے کمی کی گئی ہے۔ اب ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 201 روپے 60 پیسے مقرر کی گئی ہے۔  اسی طرح 11.8 کلوگرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی 69 روپے 44 پیسے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 378 روپے 89 پیسے ہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہی ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سکھر میں صفائی کا فقدان، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے، انتظامیہ غائب
  • چینی کی قیمت میں کمی نہ ہوسکی، انتظامیہ دفاتر تک محدود
  • مختلف شہروں میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • قیمتیں کنٹرول میں رکھنے کیلئے مؤثر میکنزم کی ضرورت ہے؛ مسرت جمشید چیمہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل, پیٹرول اور ڈیزل مہنگا , ایل پی جی کی قیمت میں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
  • حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
  • ایل پی جی سستی، اوگرا نے قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا
  • اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر دی