وزیر اعلی ٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کے لئے طلبہ کی رجسٹریشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2025ء) پنجاب بھر میں طلبہ کے لئے وزیر اعلی لیپ ٹاپ سکیم کا اعلان کر دیا گیا ۔ ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لیپ ٹاپ سکیم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعلی پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت 1,10,000 طلبہ میں جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔ سکیم کیلئے پبلک سیکٹر کے تعلیمی اداروں کے بی ایس کے پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلبا اپلائی کر سکیں گے۔
(جاری ہے)
وزیر تعلیم نے کہا کہ طلبہ کو جنریشن 13 کے جدید ترین کور آئی سیون لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن درخواست کیلئے آفیشل لنک مشتہر کر دیا گیا جو کہ تمام معلومات کے ساتھ پنجاب ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ طلبا آفیشل لنک پر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ بی ایس طلبا کیلئے 65 فیصد اور میڈیکل سٹوڈنٹس کیلئے 80 فیصد میرٹ مقرر کیا گیا ہے۔ یہ میرٹ انٹرمیڈیٹ کے نمبرز کی بنیاد پر بنایا جائے گا۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ لیپ ٹاپ سکیم کا پورٹل اوپن ہونے کے بعد چند گھنٹوں میں ہی 34 ہزار سےزیادہ طلبہ رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے لیپ ٹاپ سکیم وزیر تعلیم کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب یونیورسٹی میں مظاہرہ، پولیس نے متعدد طلبا گرفتار کرلیے
پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیم کی جانب سے یونیورسٹی کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کے دوران متعدد طلبا کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
مظاہرین سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ سے وائس چانسلر آفس تک مارچ کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ اس دوران لا کالج کے بیرونی یونیورسٹی گارڈز اور طلبا کے درمیان کشیدگی بھی دیکھی گئی۔
مزید پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کی خود کشی، پولیس کیا کہتی ہے؟
طلبا نے احتجاج کے دوران الزام عائد کیا کہ فیسوں میں بے تحاشا اضافہ کیا گیا ہے اور گرلز ہاسٹل میں میل وارڈنز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ مظاہرین وائس چانسلر آفس کے سامنے پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے کہ پولیس نے ان پر دھاوا بول دیا اور کئی طلبا کو حراست میں لے لیا، جس کے بعد مظاہرین میں مزید اشتعال پیدا ہوا۔
یونیورسٹی ترجمان نے کہا کہ طلبا تنظیم احتجاج کی آڑ میں اپنے معطل ساتھیوں کو بحال کروانا چاہتی ہے۔ انتظامیہ نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے مزید حفاظتی اقدامات کیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب یونیورسٹی طلبا گرفتار مظاہرہ، پولیس