امارات سے 10 ہزار 100 سے زائد پاکستانی ملک بدر، 50 ہزار ویزا درخواستیں مسترد
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
متحدہ عرب امارات سے گزشتہ 16 ماہ کے دوران 10 ہزار 100 سے زائد پاکستانیوں کی ملک بدری اور 2024 میں 50 ہزار سے زائد پاکستانیوں کے ویزہ درخواستیں مسترد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق پاکستانی شہریوں کے خلاف دنیا بھر کے کئی ممالک میں کریک ڈاؤن جاری ہے تاہم متحدہ عرب امارات نے اس سلسلے میں سب سے زیادہ پاکستانیوں کو ملک بدر کیا۔
وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات سے ستمبر 2023 سے جنوری 2025 تک ملک بدر کیے گئے پاکستانیوں کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات سے گزشتہ 16 ماہ میں 10 ہزار 100 سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ستمبر 2023 سے جنوری 2025 تک 4 ہزار 740 سزا یافتہ پاکستانی قیدیوں کو ملک بدر کیا گیا، یہ پاکستانی شہری متحدہ عرب امارات کی مختلف جیلوں میں سزا کاٹ چکے ہیں، اس دورانیے میں 5 ہزار 800 دیگر پاکستانی شہریوں کو مختلف جرائم کی بنیاد پر ملک بدر کیا گیا۔
ذرائع وزارت خارجہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے سال 2024 میں 50 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کی ویزا درخواستیں مسترد کیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سے زائد پاکستانی متحدہ عرب امارات ملک بدر کیا امارات سے کے مطابق
پڑھیں:
60 ہزار روپے ماہانہ کمانے کا موقع ! پاکستانی نوجوانوں کے لئے بڑی خبر
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب انٹرن شپ پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا، جس میں گریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے اسکالر شپ ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق ینگ ایگریکلچر گریجویٹس کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب انٹرن شپ پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا۔
2ہزار ایگریکلچر گریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے اسکالر شپ ملے گی اور اس کے لئے بی ایس سی ایگریکلچراور بی ایس سی (آنرز) ایگریکلچر ل انجینئرنگ کرنے والے طلبہ اہل قرار دیے گئے ہیں۔
گریجویٹس متعلقہ ضلع میں درخواست ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کے آفس میں جمع کرواسکتے ہیں۔
بی ایس سی ایگریکلچر اوربی ایس سی ایگریکلچرل انجینئرنگ گریجویٹس کے لئے ہر ضلع کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ انٹرن شپ پروگرام کیلئے ایگری کلچرل ہیلپ لائن 0800-17000 بھی فعال ہیں۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں کسان کارڈ پروگرام نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے، کاشتکاروں کی معاونت کےساتھ ساتھ نوجوانوں کو باعزت روزگار بھی مل رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کاشتکار بھائیوں کیلئے گرین ٹریکٹرز اور ٹیوب ویل سولرائزیشن پروگرام کامیابی سے جاری ہے، ایک ہی چھت تلے فراہم کرنے کے لئے ماڈل ایگریکلچر مال لارہے ہیں۔
Post Views: 3