رواں برس فطرانہ اور روزہ توڑنے کا کفارہ کیا ؟جانیں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ رمضان میں صدقہ، فطرہ اور فدیے کی کم ازکم مقدار240 روپے فی کس ہے۔
تفصیلات کے مطابق مفتی منیب الرحمان نے فطرہ، فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ، فدیہ اور کفّارہ اد ا کریں۔مفتی منیب الرحمن کا کہنا ہے کہ رمضان میں صدقہ فطر اور فدیے کی کم ازکم مقدار 240 روپے فی کس ہے، گندم کا آٹا دو کلو(چکی والا) فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 240 روپے کا ہوگا،
مفتی منیب الرحمن کے مطابق جَو چار کلو فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 700 روپے ہوگا، کھجور چار کلو فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 4000 روپے جبکہ کشمش چار کلو فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ 6400 روپے ہوگا۔مفتی منیب الرحمان نے مزید بتایا کہ روزہ توڑنے کا کفارہ 60 مساکین کو 2 وقت کا کھانا کھلانا ہے، یہ فطرہ، فدیہ اور کفارات کی کم از کم مقدار ہے۔
مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ فدیہ دائمی مریض یا ایسے انتہائی ضعیف العمر افراد کے لیے ہے، عارضی مریض یا مسافر جو مرض یا سفر کے عذر کی بنا پر روزہ نہ رکھیں، ان پر صحت یاب ہونے یا سفر سے واپسی پر اپنی سہولت کے مطابق قضا ہے۔مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ فدیہ اس کا بدل نھیں ہے جو شخص روزہ رکھ کر کسی عذر کے بغیر توڑ دے، اس پر کفارہ ایک روزے کی قضا ہے اور اگر کوئی روزہ رکھنے پر قدرت نہ رکھتا ہو تو پھر مالی کفارہ ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ مفتی منیب الرحمان کے مطابق
پڑھیں:
اسرائیل اور امریکا کا اگلا ٹارگٹ پاکستان ہے، حافظ نعیم الرحمان
اسرائیل اور امریکا کا اگلا ٹارگٹ پاکستان ہے، حافظ نعیم الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کا اگلا ٹارگٹ پاکستان ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا سب سے منافق قوت کے طور پر سامنے آیا ہے، امریکا ایک طرف جنگ بندی کی بات کر رہا ہے اور دوسری طرف اسرائیل کو فوجی امداد بھی فراہم کررہا ہے، ایران پر ایٹمی ہتھیاروں کا الزام لگایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ امریکا نسل کشی اور ناحق قتل عام کرتا ہے، تمام مسلم ممالک ایران کے ساتھ ہیں، کچھ ممالک جو اسرائیل کی پشت پناہی کر رہے ہیں وہ یاد رکھیں ان کا خواب گریٹر اسرائیل ہے، اسرائیل ایران میں مرضی کی رجیم چینج کرکے اپنی سرحدیں بڑھانا چاہتا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور امریکا کا اگلا ٹارگٹ پاکستان ہے جس کا اظہار وہ کبھی کرتے بھی ہیں، پاکستان کا ایٹمی پروگرام اسرائیل کو کھٹکتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ امن کے نام پر ووٹ لے کر آنے والا ٹرمپ امن تباہ کر رہا ہے، ٹرمپ کی ثالثی مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کرسکتی، ایران کی حمایت کرنا مسلم ممالک کی ذمہ داری ہے ورنہ کوئی نہیں بچے گا۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا ہے کہ حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کا بہانہ بناکر تیل مہنگا کر دیا، پٹرول کی قیمت سے لیوی ختم کریں قیمت چالیس فیصد کم ہو جائے گی، بجٹ میں عوام پر بے تحاشا ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاق اور پنجاب کا بجٹ عوام دشمن، پٹرول بم سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف وفاق اور پنجاب کا بجٹ عوام دشمن، پٹرول بم سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف ججز ٹرانسفر کیس، درخواست پر دیے گئے دلائل آپس میں ٹکرا رہے ہیں، جسٹس مظہر تفتان بارڈر سے 1200پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ڈی ایم اے کی جانب سے اے جے سی ایل کے ساتھ پارکنگ معاہدہ منسوخ ، بدعنوانی، غفلت اور عوامی نقصان پر فیصلہ کن... عمران خان سیاسی قیدی، رہائی کیلئے تحریک جاری رکھیں گے، وزیراعلی خیبر پختونخوا بجٹ میں اپوزیشن کی تجاویز شامل کی جائیں، سینیٹ کی منظوری کے بغیر فنانس بل غیر آئینی ہوگا، بیرسٹر گوہرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم