پی سی بی کے مستقبل کے فیصلوں کو سپورٹ کرنا ہوگا،وسیم اکرم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پرمایوسی ہوئی ہے،پی سی بی کے مستقبل کے فیصلوں کو سپورٹ کرنا ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سن رہا ہوں کہ ٹیم میں نئے لڑکے لا رہے ہیں،ہمیں نئے لڑکوں کو سپورٹ اور صبر سے کام لینا ہوگا۔
نئے کھلاڑیوں کو ایک سال سپورٹ کریں،2026کےلئے ٹیم کیسے بنانی ہے اس کا سوچنا ہوگا،چیمپئنز ٹرافی میں جو کچھ ہوا اس پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے،کھلاڑیوں پر اب بات کرنا چھوڑ دیں،بہت باتیں ہو چکی ہیں۔
واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن پاکستان چیمپئزٹرافی سے باہر ہوچکا ہے ،تین میچز میں سے ابتدائی دو میچز میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، بنگلہ دیش کیساتھ میچ بارش کی نذر ہوا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے: گورنر فیصل کریم کنڈی
---فائل فوٹوخیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ کے پی صوبے کے حکمرانوں کو سنجیدگی سے کام لینا چاہیے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال ہماری ترجیح ہے، صوبے کی بہتری کے لیے ہم مل بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر سے ہوگا، اسلام آباد سے نہیں، ہر صوبے اور علاقے کے فیصلے وہیں ہونے چاہئیں۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہمیں این ایف سی کے لیے تیار کرنی چاہیے۔