چیمپیئنز ٹرافی 2025: آئی سی سی نے سیمی فائنلز کے آفیشلز کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنلز کے لیے آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی، سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو ایک اور جھٹکا، اہم کھلاڑی انجرڈ
آئی سی سی کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے کرس گیفنی اور انگلینڈ رچرڈ النگوارتھ امپائر ہوں گے جبکہ میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ ہوں گے۔
دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور آسٹریلیا کے پال ریفل امپائرنگ اور رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے۔
Match officials for the #ChampionsTrophy 2025 semi-finals have been revealed ????
Details ⬇️https://t.
— ICC (@ICC) March 3, 2025
یار رہے کہ آئی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا پہلا سیمی فائنل کل (بروز منگل) دبئی میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دے دی
دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 5 مارچ (بروز بدھ) کو مدمقابل ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
، اسلام آباد آئی ٹین، تجاوزات، عمران خان we news آسٹریلیا امپائرز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھارت جنوبی افریقہ چیمپیئنز ٹرافی دبئی رچرڈ النگوارتھ سیمی فائنلز کرس گیفنی لاہور میچ ریفری نیوزی لینڈذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ا ئی ٹین تجاوزات عمران خان ا سٹریلیا امپائرز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھارت جنوبی افریقہ چیمپیئنز ٹرافی سیمی فائنلز لاہور میچ ریفری نیوزی لینڈ چیمپیئنز ٹرافی 2025 سیمی فائنل نیوزی لینڈ ہوں گے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خیبر پختونخوا کی 13 رکنی کابینہ کا اعلان کردیا
کابینہ کے وزرا میں مینا آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم خان، فضل شکور خان، خلیق الرحمان، ریاض خان، سید فخر جہاں اور عاقب اللہ خان شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے 13 رکنی صوبائی کابینہ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے 13 رکنی کابینہ تشکیل دی گئی ہے جن میں سے 10 صوبائی وزرا، دو مشیر اور ایک معاون شامل ہیں۔ کابینہ کے وزراء میں مینا آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم خان، فضل شکور خان، خلیق الرحمان، ریاض خان، سید فخر جہاں اور عاقب اللہ خان شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا کابینہ میں مشیر کی حیثیت سے مزمل اسلم اور تاج محمد ذمہ داریاں انجام دیں گے جبکہ شفیع جان بطور معاون خصوصی وزیراعلیٰ ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ اُدھر گورنر ہاؤس کو وزراء کی سمری موصول ہوگئی ہے جس پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے دستخط بھی کردیے اور وزراء کی حلف برداری آج دوپہر تین بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی۔