ایک کلو چینی کے لیے شناختی کارڈ کی شرط،عوام پریشان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
ماہ رمضان سے لاہورکے رمضان سہولت بازاروں میں چینی کا ریٹ 130 روپے فی کلو ہے، تاہم بیشتر بازاروں میں ایک کلو چینی کے لیے شناختی کارڈ کی شرط پر شہری پریشان ہیں۔
رمضان سہولت بازار میں ایک کلو چینی پر40 روپے کی رعایت کے باوجودِ خریداروں کا رش کم دکھائی نہیں دے رہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ جس کے پاس شناختی کارڈ نہ ہو وہ ایک کلو چینی بھی نہیں لے سکتا ہے۔لاہور کے سہولت بازاروں میں چینی وافر موجودہ ہے، شہریوں کو شناختی کارڈ نمبر کا اندارج کروا کے 5 کلو چینی دی جارہی ہے، تاہم ہربنس پورہ سبزہ زار سہولت بازاروں میں انتظامات تسلی بخشی نہیں، شہریوں کو سستی چینی بھی ایک سے دوکلو دی جا رہی ہے۔
ڈی جی فوڈ پنجاب شعیب جدون کے مطابق بازاروں میں10 کلو آٹا تھیلوں کی قیمت میں 20 سے 85 روپے جبکہ ریلیف اسٹالز پر فی کلو چینی 130 روپے میں فروخت کی جارہی ہے، سستی اشیاء خورونوش کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایک کلو چینی شناختی کارڈ
پڑھیں:
سرکاری نرخوں پر چینی کی عدم دستیابی، کئی شہروں میں 220 روپے کلو تک جا پہنچی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اوپن مارکیٹ میں چینی کی سرکاری قیمت پر دستیاب نہیں جب کہ مختلف شہروں میں چینی220 روپے تک میں فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ لاہور میں چینی 190 روپے سے 210 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ پشاور میں بھی چینی 210 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ کوئٹہ میں پرچون میں چینی 185جبکہ ہول سیل 180روپے کلو میں فروخت جاری ہے۔ راولپنڈی میں سرکار کی مقرر قیمت 179 روپے کلو ہے جب کہ دکانوں پر 181 روپے سے 185 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔