دوسروں کو سمجھنے اور اپنے خیالات کو واضح طور پر بیان کرنے کے لیے زبان کا استعمال کیسے کیا جائے؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
زبان کا صحیح استعمال ایک فن ہے جو انسان کو موثر انداز میں بات چیت کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ الفاظ کے انتخاب، جملوں کی ساخت، اور لہجے کے استعمال پر مبنی ہے۔ دوسروں کو سمجھنے اور اپنے خیالات کو واضح طور پر بیان کرنے کے لیے زبان کا استعمال کیسے کیا جائے جاننے کے لیے دیکھیے پروگرام اچھی باتیں عائشہ امجد کے ساتھ
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenewws دوسروں کو سمجھنا زبان کا صحیح استعمال عائشہ امجد فن لہجہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دوسروں کو سمجھنا زبان کا صحیح استعمال لہجہ وی نیوز زبان کا کے لیے
پڑھیں:
نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کردی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی نرخوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا نے گزشتہ روز ملک بھر کے لیے یکساں بنیادی ٹیرف پر سماعت کی، جس کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا۔
نیپرا کے مطابق لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ایک روپے 15 پیسے کمی کی گئی ہے، اور اس کا اطلاق کے-الیکٹرک سمیت ملک بھر کے تمام صارفین پر ہوگا۔
ادارے کے مطابق 50 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین کا ٹیرف 3 روپے 95 پیسے فی یونٹ اور 100 یونٹ استعمال کرنے پر 7 روپے 74 پیسے فی یونٹ برقرار رکھا گیا ہے۔
100 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے ٹیرف میں ایک روپے 15 پیسے کمی کے بعد نیا نرخ 10 روپے 54 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے، جب کہ 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے یہ نرخ 13 روپے ایک پیسے فی یونٹ رکھا گیا ہے۔
نیپرا کے مطابق نان پروٹیکٹڈ صارفین کی تمام کیٹیگریز میں بھی فی یونٹ ایک روپے 15 پیسے کمی کی گئی ہے۔
کمرشل صارفین کے لیے بھی بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 15 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اوسط نرخ 45 روپے 43 پیسے فی یونٹ مقرر ہوا ہے۔