City 42:
2025-11-04@05:27:56 GMT

آزاد کشمیر ، مظفر آباد میں برفباری ؛ عام تعطیل کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

سٹی 42: مظفرآباد میں  موسلادھار بارش اور برفباری کے باعث ضلع پونچھ کے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا فیصلہ کرلیا گیا 

مظفرآباد آزاد کشمیر  خرابی موسم کے باعث ضلع پونچھ کے تمام تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کل معطل رہے گا۔ کمشنر مظفرآباد نے کہا ہے کہ  شدید برفباری سے راستوں کی بندش، ضلع نیلم کے  تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے،  

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

محمکہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ نے مسافروں اور سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسمی حالات کے مطابق، خصوصاً پہاڑی علاقوں میں، اپنے سفر کا مناسب بندوبست کریں کیونکہ آندھی، جھکڑ اور ژالہ باری کے باعث کمزور انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری متوقع ہے۔ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں موسم خشک، پنجاب کے کئی علاقے اسموگ کی لپیٹ میں رہنے کا امکان

دوسری جانب، ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پنجاب کے کئی اضلاع میں اسموگ برقرار ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہا۔ مٹھی میں سب سے زیادہ 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں لیہہ منفی 3، اسکردو منفی 2، جبکہ بابوسر اور زیارت میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ میں سردیوں کی آمد، موسم کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مزاج بھی بدلنے لگے

بالائی خیبرپختونخوا کے اضلاع بشمول چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالم جبہ، کالام، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بٹگرام، پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، کرم اور وزیرستان میں بھی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جبکہ پنجاب کے شمالی اضلاع راولپنڈی، جہلم، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور اور گردونواح میں بھی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آندھی اور گرج چمک بارش برفباری محکمہ موسمیات موسم

متعلقہ مضامین

  • محمکہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی نوید سنا دی
  • خیبرپختونخوا کے حکومتی اراکین کا امن و امان کیلیے تمام اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا فیصلہ
  • پنجاب میں قبل از وقت کھلنے والے تعلیمی اداروں پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ
  • مظفر آباد میں 2 روزہ ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد
  • مظفر آباد میں 2 روزہ ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • آزاد کشمیر میں سیاسی عدم استحکام جاری، پی پی نے تحریک عدم اعتماد تاحال جمع نہ کروائی
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں مسلسل تاخیر
  • تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروشی میں ملوث ملزم سمیت 5 گرفتار
  • بابا گورونانک کا 556ویں جنم دن، ننکانہ صاحب کے تعلیمی اداروں میں 3 روزہ تعطیل