کراچی، مزدا گاڑی تلے کچلے جانے سے 4 سالہ بچی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
لواحقین کے مطابق متوفیہ رخسانہ افطار کے وقت گھر سے باہر کھیلنے گئی تھی، علاقے میں ریت ڈالنے کے لئے آنے والے منی مزدا ٹرک نے بچی کو کچل دیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں مزدا گاڑی تلے کچلے جانے سے 4 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ حادثہ کورنگی مہران ٹاؤن جلال چوک کے قریب پیش آیا، لواحقین کے مطابق متوفیہ رخسانہ افطار کے وقت گھر سے باہر کھیلنے گئی تھی، علاقے میں ریت ڈالنے کے لئے آنے والے منی مزدا ٹرک نے بچی کو کچل دیا، گاڑی میں ڈرائیور سمیت 3 افراد سوار تھے۔ لواحقین کا مزید کہنا تھا کہ 2 موقع سے فرار ہوگئے، ایک شخص کو پکڑ کے پولیس کے حوالے کردیا، متوفیہ بچی 3 بہن بھائیوں میں سب سے بڑی تھی، لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی: ملیر ٹنکی اسٹاپ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے نوجوان موٹرسائیکل سوار جاں بحق
کراچی:شہر قائد میں ملیر ٹنکی اسٹاپ پر ایک افسوسناک حادثے میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 17 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت شاہ زیب ولد شاہد کے طور پر ہوئی ہے جس کی چار ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔
حادثے کے فوراً بعد شاہ زیب کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی اس کے بعد، چھیپا ایمبولینس کے ذریعے اس کی میت کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد اسے چھیپا سردخانے منتقل کر دیا گیا۔
متوفی شاہ زیب کے والد شاہد نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے محبت کی شادی کی تھی تاہم اس کی زندگی کا یہ سفر نہایت افسوسناک طریقے سے ختم ہوگیا۔