وزیراعظم اور چیئرمین پیپلز پارٹی کے درمیان اہم آج ملاقات ہوگی۔
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اہم آج ملاقات ہوگی۔ گزشتہ روز وزیراعظم اور چیئرمین پیپلز پارٹی کی طے شدہ ملاقات اچانک منسوخ ہوگئی تھی، تاہم آج دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت متوقع ہے۔بلاول بھٹو حکومت سے ہونے والے معاہدوں پر اپنی جماعت کے تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت دیگر اہم معاملات پر بھی گفتگو ہوگی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی آج ملاقات ، متنازع کینال کے معاملے پر مثبت پیشرفت کا امکان
وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج شام ملاقات متوقع ہے۔ جس میں متنازع کینال کے معاملے پر بڑی بیشرفت کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج اسلام آباد پہنچیں گے اور وزیرِ اعظم سے ملاقات کریں گے ، ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود ہوں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کینال سے متعلق سندھ کے عوام کے تحفظات وزیر اعظم کو بتائیں گے . ملاقات میں کینال کے معاملے پر مثبت پیشرفت کا امکان ہے