Islam Times:
2025-06-11@19:39:21 GMT

گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے 16 ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا شاندار انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے 16ویں بیچ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں کل 436 جوانوں نے کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کی۔ تقریب میں چار پریڈ کنٹیجنٹس نے شرکت کی، جبکہ تربیتی مدت 14 ستمبر سے یکم مارچ تک جاری رہی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے 16ویں بیچ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں کل 436 جوانوں نے کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کی۔ تقریب میں چار پریڈ کنٹیجنٹس نے شرکت کی، جبکہ تربیتی مدت 14 ستمبر سے یکم مارچ تک جاری رہی۔    تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریاز، میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی تھے۔  انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد دی اور ان کی محنت و لگن کو سراہا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اسکاؤٹس، جی بی کے بہادر محافظ ہیں، جو ہر لمحہ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے تیار رہتے ہیں۔  تقریب کے آخر میں مہمانِ خصوصی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے جوانوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

 قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان اسکاؤٹس

پڑھیں:

سلمان خان کی شاندار تبدیلی نے مداحوں کو حیران کر دیا

بالی ووڈ سلطان سلمان خان کے نئے روپ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، نئی لُک میں سلمان خان اصل عمر سے 20 سال چھوٹے لگ رہے ہیں۔

اداکار سلمان خان اکثر اپنے روپ کی وجہ سے ٹرول کیے جاتے ہیں لیکن اس بار انہوں نے اپنے مداحوں کو خوش کر دیا ہے۔ سلمان خان کے ساتھی اداکار ساجن سنگھ کی جانب سے سلمان خان کی شیئر کی گئی تصویر نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ دبنگ اداکار نے اپنے جسم پر ناقابل یقین حد تک محنت کی ہے۔ لوگ اپنے پسندیدہ اداکار کی تعریفیں کر رہے ہیں، کچھ کا دعویٰ بھی ہے کہ وہ 20 سال چھوٹے لگ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ خدا کا شکر کہ جنگ بندی ہوگئی ‘سلمان خان کی ٹویٹ بالی ووڈ اسٹار کے گلے پڑ گئی

سلمان خان جلد ہی اپنی نئی فلم ریس 3 میں نظر آئیں گے اور یہ تصویر ان کے ریس 3 کے ساتھی اداکار ساجن نے شیئر کی ہے  تصویر میں اداکار کو سیاہ ٹی شرٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ سکندر کی ریلیز کے بعد سے سلمان اپنی فٹنس پر پوری توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی ورزش کرتے ہوئے کئی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ دبنگ خان کا یہ نیا روپ وائرل ہو رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ سلمان خود کو ایک فلم کے لیے تیار کر رہے ہیں اور اپنے مداحوں کو اپنی فٹنس سے حیران کرنے جا رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saajan Singh (@saajan_singh23)

سلمان خان کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا، ’بھائی جان دوبارہ شکل میں آرہے ہیں۔‘ایک اور نے لکھا کہ سلمان بہت ہاٹ لگ رہے ہیں۔ تیسرے صارف نے لکھا، ’سلمان اپنی عمر سے 20 سال چھوٹے لگ رہے ہیں۔‘ ایک اور صارف نے لکھا، ‘بھائی جان واپسی کر رہے ہیں’۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کو گھر میں قتل کردیں گے، پولیس کو یہ پیغام کس نے پہنچایا؟

سلمان خان کے آنے والے پراجیکٹس کے حوالے سے خبر ہے کہ وہ جلد ہی ایک جنگی فلم میں نظر آئیں گے، اور اس کے لیے وہ خود کو تیار کررہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ وادی گلوان پر حب الوطنی پر مبنی فلم بنائی جا رہی ہے۔ یہ ایک حقیقی فوجی افسر کرنل بکم اللہ سنتوش بابو پر مبنی ہوگی۔ یہ کردار سلمان کے لیے سب سے مشکل اور چیلنجنگ ثابت ہونے والا ہے۔

اداکار نے اپنے فلمی کیرئیر میں اب تک ایسا کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ یہ فلم اپوروا لاکھیا بنا رہے ہیں۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو یہ فلم اگلے سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بالی ووڈ بھارت ساجن سنگھ سیلمان خان نیا روپ

متعلقہ مضامین

  • سلمان خان کی شاندار تبدیلی نے مداحوں کو حیران کر دیا
  • بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بڑی توسیع: آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور ضم شدہ اضلاع بھی شامل
  • اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے زیر اہتمام یومِ تشکر تقریب کا انعقاد آج
  • گلگت: اساتذہ کا احتجاجی دھرنا 18ویں روز بھی جاری
  • آئی پی ایل جیتنے والی فرنچائز مالکان کا ٹیم فروخت کرنے پر غور، قمیت سامنے آگئی
  • جستجو فائونڈیشن کے تحت نارا جیل میں قیدیوں کیلیے تقریب کا انعقاد
  • اگنی ویر اسکیم ناکام، بھارتی جوانوں میں مایوسی پھیل گئی
  • پنجاب پولیس کے 2 شیر دل جوانوں کا نہتے غریب مزدور پر بیچ چورہے تشدد، شرمناک ویڈیو بھی سامنے آگئی
  • مراد علی شاہ کیجانب سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں عید ملن تقریب کا انعقاد
  • پاک فوج نے شہریوں کے قتل کا دلیری سے بدلہ لیا، فیلڈ مارشل کا ایل او سی پر جوانوں سے خطاب