انٹرا پارٹی سمیت مخصوص نشستوں کیلیے بھی الیکشن کمیشن نے فیصلہ روکا ہوا ہے، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی سمیت مخصوص نشستوں کے لیے بھی الیکشن کمیشن نے فیصلہ روک رکھا ہے۔
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے لیے بھی الیکشن کمیشن نے فیصلہ روکا ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن اپنی ذمے داریاں پوری کرنے میں ناکام ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس الیکشن کمیشن کے سامنے ہے۔ الیکشن ایکٹ کے تحت ڈاکیو منٹ فائل ہو جائیں تو 7دن میں سرٹیفکیٹ ایشو کریں جب کہ آج ایک سال پورا ہوگیا، پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں ملا۔ ہمارے بعد انٹراپارٹی الیکشن کرانے والی جماعتوں کو سرٹیفکیٹ مل گئے ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج الیکشن کمیشن نے کیس 8اپریل تک ملتوی کردیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے اسٹے ہے کہ فائنل آرڈر نہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں پر ہمارے حق میں فیصلہ دیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں انٹرا پارٹی بیرسٹر گوہر نے کہا
پڑھیں:
سزائیں قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر دی گئی ہیں، بیرسٹر گوہر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سزائیں قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر دی گئی ہیں، عوام کا عدالتوں پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔
پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر آج کے فیصلوں سے ظاہر ہورہا ہے کہ عدالتیں ناکام ہوگئی ہیں، آج متنازع فیصلوں میں ایک نئے فیصلے کا اضافہ ہوا ہے۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ، شیر پاؤ پل کیس کا فیصلہ جاری کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ساتھیوں نے کہا تھا کہ شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے، آئین و قانون کا تقاضا یہی ہے کہ ایک کیس میں مختلف جگہوں پر ٹرائل نہیں ہوسکتا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر پنجاب سمیت پی ٹی آئی کے 3 اراکین پارلیمنٹ کو سزا ہوئی۔
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وہی دو گواہ ہیں جو 9 مئی مقدمات میں پیش کیے جارہے ہیں۔