چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ماہ رمضان میں اشیاء خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
اسلام آباد(صغیر چوہدری )چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کا ماہ رمضان میں اشیاء خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت،ماہ رمضان میں قائم اسلام آباد کے سستے بازار میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں دیگر شہروں کی نسبت کم ہیں رمضان المبارک میں اسلام آباد میں آلو 54 روپے کلو جو کہ لاہور کی نسبت کم قیمت پر فروخت ھو رہا ہے،پیاز 73 روپے کلو جو کہ لاہور اور دیگر شہروں کی نسبت ارزاں اور کم ہیں
وفاقی دارالحکومت میں ٹماٹر کی سرکاری قیمت 49 روپے کلو ہے جو کہ لاہور اور دیگر شہروں کی نسبت کم
کیلا، شکری ، مسمی اور انار دیگر اشیاء بھی ملک کے دیگر شہروں سے سستی فروخت ہورہی ہیں،اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو اپنے علاقوں میں اشیاء محمد علی رندھاوا خوردونوش کی نے ہدایت کی ہے کہ فراہمی اور سرکاری قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنائیں،متعلقہ افسران کو سستے بازاروں اور منڈیوں میں موجود رہنے اور شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت،سستے بازاروں میں اشیائے خوردونوش کے ارزاں نرخ اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،
رمضان سستے بازاروں میں اشیاء کی وافر مقدار اور سرکاری قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے۔
سستے بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی فہرست نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کو یقینی بنایا جائے۔اوور چارجنگ اور منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے،
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میں اشیاء خوردونوش کی سستے بازاروں اسلام آباد دیگر شہروں کو یقینی کی نسبت
پڑھیں:
ملک میں آج سے 27 اپریل تک شدید گرمی کی لہر ہوگی: این ڈی ایم اے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھرمیں آج سے 27 اپریل تک گرمی کی لہر کی پیشگوئی کی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے حوالے سے بتایا کہ آج خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق مٹھی، بہاولنگر اور نوابشاہ میں درجہ حرارت 42، کراچی، قصور، لسبیلہ 41 ، لاہور 38، اسلام آباد 36، پشاور 35، مظفر آباد 33، کوئٹہ25 اورگلگت میں 22 ڈگری رہا۔
این ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کی ہے کہ آج سے 27 اپریل تک ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف ترک صدر کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر ترکیہ چلے گئے
مزید :