اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں، چودھری شافع حسین
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
صوبائی وزیرمذہبی امور کا کہنا تھا کہ علماء اور مشائخ رواداری، اخوت اور تحمل کے جذبات کو فروغ دیں، سب کو مل کر اتحاد کی قوت سے ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ہے، اوقاف کی زمینوں پر ناجائز قبضے ختم کرائے جائیں گے، ناجائز قابضین سے واگزار کرائی گئی اوقاف کی زمینوں پر صحت اور تعلیم کے ادارے بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر مذہبی امور پنجاب چودھری شافع حسین کا کہنا ہے کہ اسلام امن اور سلامتی کا درس دیتا ہے، اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں، دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث عناصر انسانیت کے دشمن ہیں، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء اور معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ وہ لاہور میں دربار حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے سجادہ نشین دیوان حامدمسعود چشتی سے ملاقات کر رہےتھے۔ ملاقات میں سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری اور دیگر بھی موجود تھے۔
چودھری شافع حسین کا کہنا تھا کہ بزرگان دین اور صوفیاء کرام کے درباروں پر ملک بھر سے عقیدتمند اور زائرین آتے ہیں، جبکہ حکومت زائرین کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے پُرعزم ہے اور مقدس مزارات کی دیکھ بھال اور زائرین کی سہولیات کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مساجد اور درباروں کی صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اوقاف کی زمینوں پر ناجائز قبضے ختم کرائے جائیں گے، ناجائز قابضین سے واگزار کرائی گئی اوقاف کی زمینوں پر صحت اور تعلیم کے ادارے بنائیں گے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ علماء اور مشائخ رواداری، اخوت اور تحمل کے جذبات کو فروغ دیں، سب کو مل کر اتحاد کی قوت سے ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اوقاف کی زمینوں پر کا کہنا تھا کہ
پڑھیں:
امریکا: دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار
ایف بی آئی سربراہ نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں داعش سے متاثر گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی سازش ناکام بنادی گئی ہے۔
کاش پٹیل نے بتایا کہ ہالووین ویک اینڈ پر ممکنہ حملے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔
ایف بی آئی سربراہ نے بتایا کہ اس معاملے میں مشتبہ افراد نے “پمپکن ڈے” کے نام سے منصوبے پر آن لائن بات چیت کی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے کارروائی میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف بی آئی سربراہ کے مطابق گرفتار افراد میں 16 بر س کا ایک نوجوان بھی شامل ہے۔