دورہ نیوزی لینڈ کیلیے ٹی20 اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان، 4بڑے کھلاڑی ٹیم سے ڈراپ
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
لاہور:
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جس میں چار بڑے کھلاڑیوں کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے محمد رضوان اور بابراعظم کو ڈراپ کر دیا گیا۔
ہیڈکوچ عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا ٹی 20 ٹیم کے کپتان مقرر کر دیے گئے ہیں جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ محمد رضوان ون ڈے ٹیم کی کپتانی کریں گے جبکہ صائم ایوب اور محمد حسنین کو ون ڈے میں شامل نہیں کیا گیا۔
ون ڈے اسکواڈ
کپتان محمد رضوان، نائب کپتان سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق، امام الحق،طیب طاہر بابراعظم، ابرار احمد، عاکف جاوید، فہیم اشرف، خوش دل شاہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، سفیان مقیم
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ
کپتان سلمان علی آغا، نائب کپتان شاداب خان، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، جہانداد خان، خوش دل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد حارث، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، عثمان خان
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی سلمان علی
پڑھیں:
مدینہ ائرپورٹ روڈ کا نام ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے موسوم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) شاہ سلمان نے مدینہ منورہ کے اہم ائرپورٹ روڈ کا نام محمد بن سلمان بن عبدالعزیز روڈ رکھنے کا حکم دے دیا۔13کلومیٹر طویل سڑک مسجد نبوی کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز روڈ سے ملاتی ہے جو شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ائرپورٹ اور رائل ٹرمینل کی طرف جاتی ہے۔ نئی نامزد کردہ شاہراہ عمرہ و حج زائرین اور مسجد نبوی اور مدینہ ائرپورٹ کے درمیان سفر کرنے والوں کے لیے بہت اہم ہے جو اسلام کے مقدس ترین شہروں میں سے ایک تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مدینہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب میں ترقیاتی اقدامات اور تزویری اہمیت کے حامل منصوبے شروع کرنے میں ولی عہد کے اہم کردار پر زور دیا ۔