رمضان المبارک ایمان کی تجدید کا مہینہ ہے، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
منہاج القرآن کے سپریم کونسل کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ یہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا اور اللہ تعالیٰ نے ہر صاحب استطاعت مسلمان پر روزے فرض کیے ہیں۔ رمضان المبارک ایمان کی تجدید اور گناہوں سے مغفرت کا مہینہ ہے، جس میں جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں اور سرکش شیاطین قید کر دیئے جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک ایمان کی تجدید کا مہینہ ہے۔ مومنین عبادت و صدقہ و خیرات کے ذریعے رمضان المبارک کی برکات حاصل کرتے ہیں۔ یہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن مجید نازل ہوا اور اللہ تعالیٰ نے ہر صاحب استطاعت مسلمان پر روزے فرض کیے ہیں۔ رمضان المبارک ایمان کی تجدید اور گناہوں سے مغفرت کا مہینہ ہے، جس میں جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں اور سرکش شیاطین قید کر دیئے جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون لاہور میں منعقدہ فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ رمضان المبارک کی فضیلت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس میں ایک ایسی رات آتی ہے جو ہزار مہینوں کی عبادت سے افضل ہے۔
انہوں نے حدیث مبارکہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو شخص اس مبارک مہینے کو پا کر بھی اپنی بخشش نہ کروا سکا، وہ بدبخت اور بد نصیب ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ایمان اور نفاق میں فرق واضح کر دیتا ہے۔ مومنین اس مہینے میں عبادت، صدقہ و خیرات اور حسن اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہیں، جبکہ منافق اس کے برعکس ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور فریب کاریوں سے روزہ داروں کیلئے مشکلات پیدا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر امت مسلمہ رمضان کی رحمتوں اور برکتوں کو سمجھ لے تو ہر وقت اس کی خواہش کرے کہ پورا سال رمضان رہے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ روزے کا احترام بے حد ضروری ہے، روزہ دار کو اپنی زبان، نظریں، ہاتھ پاؤں اور خیالات کو پاکیزہ رکھنا چاہیے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رمضان المبارک ایمان کی تجدید ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کر دیئے جاتے ہیں کا مہینہ ہے کے دروازے نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔