عمران خان اور بشریٰ بی بی کے کیسز میں ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ کا فارمولا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
راولپنڈی:
پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے کیسز میں ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ کا فارمولا اپنایا جا رہا ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کیسز میں ابتدا میں سرکار کی حکمت عملی ٹی ٹونٹی کھیل کی رہی، اس کے بعد القادر کے کیس میں ون ڈے فارمیٹ کی حکمت عملی اپنائی گئی اور سارے کیسز ایک ایک کرکے اپنی موت مرگئے۔ اب ٹیسٹ میچز کی حکمت عملی اپناکر لمبی تاریخیں ڈالی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری مرضی کی پیشیاں ہوں تو باقی 2 کیسز بھی دنوں میں ختم ہو جائیں گے۔ رمضان المبارک میں مجھے لگتا ہے کہ اڈیالہ میں کوئی سماعت نہیں ہونی۔
بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایک بیان نظر سے گزرا کہ اب سارے کیسز اپنی روٹین اور نمبر پر سنے جائیں گے۔ مجھے امید ہے یہ فارمولا بانی کے کیسز پر اپلائی نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب کو چاہیے سب سے پہلے بانی کے کیسز پر فیصلہ کریں۔ بینچز کی کوئی کمی نہیں ججز کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے۔ ہم عدالتوں سے ضمانت نہیں مانگ رہے، میرٹ پر فیصلے مانگ رہے ہیں۔ ہم جلد سماعتوں کی بار بار درخواستیں دیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے کیسز
پڑھیں:
توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنیکا حکم
ویب ڈیسک : توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی۔
وکیل خالد یوسف چوہدری نے استدعا کی کہ کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی تاریخ دے دیں۔ جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ میں نے آرڈر کر دیا ہے آفس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دے گا۔
فواد خان اور وانی کپور کی آنیوالی فلم کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
Ansa Awais Content Writer