عمران خان کو ہفتے میں 3 دن گوشت، سبزیاں اور انڈے کھلائے جارہے ہیں، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل میں کھانا نہ دینے کا بیان من گھڑت اور بے بنیاد ہے، دونوں میاں بیوی کو معمول کے مطابق کھانے پینے کے لوازمات مہیا کیے جارہے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو شخص دوپہر 12 بجے اٹھتا ہو، وہ روزہ کیسے رکھ سکتا ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہفتے میں 3 دن گوشت، سبزیاں، دالیں، چقندر کا جوس مل رہا ہے، اس کے علاوہ کافی، بوائل انڈے اور خشک میوہ جات کھانے کو ملتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا کھانے کو جو دل چاہتا وہ مہیا کیا جاتا ہے، پشاور میں بیٹھے ایک شخص کو خواب آیا ہے کہ ان کے جیل میں بیٹھے آ قا کو کھانا نہیں مل رہا۔
انہوں نے کہا کہ 2 روز قبل ان کی جماعت کے ترجمان نے بھی بانی پی ٹی آئی کی بیماری سے متعلق جھوٹ بولا، کل پمز کے 4 سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم نے آدھا گھنٹہ ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا ہے۔عظمیٰ بخاری کے مطابق ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کو مکمل صحت مند قرار دیا ہے، جب اس جماعت کے پاس کوئی کارڈ نہیں بچتا تو اس کے رہنما مظلومیت کارڈ اور ہمدردی کارڈ کھیلنا شروع کردیتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
چین میں حلال گوشت کی طلب، نیا آرڈر مل گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-08-13
کراچی (آن لائن) چین میں حلال گوشت کی بڑھتی طلب کے باعث پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل ہوگیا ہے۔ اس نئے برآمدی آرڈر موصول ہونے سے متعلق تفصیلات ایک لسٹڈ کمپنی آرگینک میٹ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ کو بذریعہ خط آگاہ کیا ہے۔خط کے مطابق پاکستان سے بیف ایکسپورٹ کرنے والی آرگینک میٹ کمپنی کو چین سے 75لاکھ ڈالر مالیت کا برآمدی آرڈر حاصل ہوا ہے۔ کمپنی پکا ہوا فروزن بون لیس بیف برآمد کرے گی۔ خط کے مطابق پاکستان سے چین بیف ایکسپورٹ کا معاہدہ سی پیک فریم ورک کے تحت ہوا ہے، خط میں بتایا گیا ہے کہ چین میں حلال پروٹین مصنوعات کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔مذکورہ پاکستانی کمپنی عالمی معیارات کے مطابق پکا ہوا فروزن بون لیس بیف برآمد کرے گی۔