کراچی:

کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد ایک بار پھر میڈیا سے الجھ گئے اور کہا کہ پولیس سے چھتر کھانے پر تو کالا بھی خود کو گورا بولتا ہے۔

ملزم ارمغان کی عدالت میں پیشی کے بعد والد سے روانگی کے وقت میڈیا نے سوال کیا کہ ارمغان کا دوسرا دوست شہریار کیا اپنے بیان میں ٹھیک کہہ رہا ہے؟ اس پر وہ بھڑک گئے اور کہا کہ ’’کون شہریار؟ کون شہریار صحیح بول رہا ہے؟ کبھی پولیس کے پاس پکڑے گئے ہو؟ کبھی چھتر کھائے ہیں؟ کالا بھی بولے گا میں گورا ہوں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ شیراز جو بعد میں گرفتار ہوا ہے وہ جے سی دے رہا ہے اور جو پہلے گرفتار ہوا ہے اس کا اور ریمانڈ دیا جارہا ہے، اللہ سے ڈرو سارے، ہر چیز سے ڈرتے ہو مگر اللہ سے ڈرنا چھوڑ دیا۔
 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سابق ایرانی ولی عہد رضا پہلوی کا یہودیوں کے مقدس مقام ’دیوار گریہ‘ کا دورہ، ویڈیو وائرل

سابق ایرانی ولی عہد رضا پہلوی کی یہودیوں کے مقدس مقام ’دیوار گریہ‘ کے دورے کی  ویڈیو وائرل ہوگئی جب کہ سوشل صارفین اس پر رد عمل دیتے ہوئے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت  کو حکومت کی تبدیلی کا حربہ قرار دے رہے ہیں۔

ایران اسرائیل تنازع کے دوران ایران کے سابق ولی عہد رضا پہلوی کی سرگرمیاں اچانک سوشل میڈیا پر سامنے آنے لگی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں رضا پہلوی مقبوضہ بیت المقدس کے دورے پر نظر آئے جہاں وہ یہودیوں کے مقدس مقام دیوار گریہ پر بھی پہنچے۔

https://cdn.jwplayer.com/players/NmLkOUV8-jBGrqoj9.htm

بعد ازاں سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں رضا پہلوی نے دعویٰ کیا کہ ملک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا  اور موجودہ نظام کے خاتمے کے بعد عبوری حکومت کا خاکہ تیار کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کنٹرول کھو دیا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کا خاتمہ قریب ہے۔

ایران کے سابق بادشاہ محمد رضا پہلوی کے صاحبزادے رضا پہلوی نے کہا کہ ایرانی عوام کو اسلامی جمہوریہ کے خاتمے کے بعد کے دور سے متعلق فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ ایک مکمل منصوبہ تیار ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ خامنہ ای کے بعد ملک میں 100 دن کی عبوری حکومت قائم کی جائے گی، جس کے بعد قومی جمہوری حکومت کی تشکیل عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عبوری دور کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ ملک کو استحکام کی راہ پر ڈالا جا سکے۔

سابق ولی عہد نے فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی کہ وہ ایسی حکومت کی حمایت نہ کریں جو عوام میں اپنی ساکھ کھو چکی ہے اور جس کا انجام قریب ہے۔

The Islamic Republic has come to its end and is collapsing. What has begun is irreversible. The future is bright, and together we will turn the page of history. Now is the time to stand up; the time to reclaim Iran. May I be with you soon. pic.twitter.com/qrbnDmf8SX

— Reza Pahlavi (@PahlaviReza) June 17, 2025

 

متعلقہ مضامین

  • سابق ایرانی ولی عہد رضا پہلوی کی یہودیوں کے مقدس مقام دیوار گریہ کے دورے کی ویڈیو وائرل
  • ریلویز پولیس میں بھرتیوں سے متعلق وائرل ویڈیو جعلی قرار
  • مصطفیٰ عامر قتل؛ عبوری چالان میں ملزم ارمغان صحافی پر حملے میں قصوروار قرار
  • صحافی پر حملے کے کیس میں ملزم ارمغان قصوروار قرار
  • سابق ایرانی ولی عہد رضا پہلوی کا یہودیوں کے مقدس مقام ’دیوار گریہ‘ کا دورہ، ویڈیو وائرل
  • ایلون مسک کی 23 سال پرانی دلچسپ ویڈیو وائرل
  • عطاء آباد جھیل میں سیوریج پانی اور غلاظت چھوڑنے کی غیر ملکی سیاح کی شکایت، ویڈیو وائرل
  • عاصم سے بریک اپ، میرب کی جذباتی گانا گنگنانے کی ویڈیو وائرل
  • اسرائیل کا ایرانی ٹی وی کے لائیو شو پر حملہ؛ بہادر خاتون اینکر کی ویڈیو وائرل
  • پی آئی اے پائلٹ نے اسرائیل کی طرف داغے گئے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنالی، سوشل میڈیا پر وائرل