امریکی سفارتخانے نے 8 فروری 2025 سے نئے آن لائن ویزا اپائنمنٹ سسٹم کے استعمال کا آغاز کر دیا  ۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق ویزا کے خواہشمند افراد کو اب اس نئے سسٹم میں لازمی طور پر اپنی پروفائل بنانی ہوگی اور اگر درخواست گزار کے پاس حالیہ فیس رسید یا پرانے سسٹم میں اپائنمنٹ موجود ہے تو اسے وہی ای میل آئی ڈی استعمال کرتے ہوئے نئے سسٹم میں رجسٹر ہونا چاہیے۔
جن افراد نے 3 فروری 2025 سے قبل ویزا فیس ادا کی ہو انہیں اپنی رسید کی تاریخ اور نمبر نئی پروفائل میں درج کرنے کی ہدایت کی گئی  ۔
مزید سوالات کے لیے امریکی سفارتخانے سے ای میل یا فون کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: امریکی سفارتخانے

پڑھیں:

ایپل نے آئی فون سمیت دیگر ڈیوائسز کیلئے نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرادیا

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون سمیت اپنی دیگر ڈیوائسز کے لیے نیا سافٹ ویئر جاری کر دیا۔

کمپنی کی تازہ ترین اپ ڈیٹس ڈاؤن لوڈنگ کے لیے دستیاب ہیں جن میں آئی فون کے لیے آئی او ایس 26 اور میک، آئی پیڈ، ٹی وی اور اسمارٹ واچ کے لیے نئے آپریٹنگ سسٹم شامل ہیں۔

ایپل کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ان سب کے ایک جیسے ورژن نمبر ہیں۔ ایپل نے چند ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ کمپنی اپنے آپریٹنگ سسٹمز کا نام ریلیز کے بعد آنے والے برس پر رکھے گی۔

نئی اپ ڈیٹ میں ایپل کی جانب سے متعدد نئی تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں لیکن ان میں سب سے اہم نئے ’لیکوئڈ گلاس‘ کی اپ ڈیٹ ہے جو پورے سسٹم پر منعکس ہو رہی ہے۔

یہ ایک نیا لُک ہے جس نے ہوم اسکرین ایپ آئکون سے لے کر نوٹیفیکیشن کے ظاہر ہونے تک ہر چیز بدل دی ہے۔ سسٹم میں موجود کچھ ایپس میں بھی بڑی تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بارش اور کرپٹ سسٹم
  • برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
  • عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے عمر کی حد مقرر
  • ایپل نے نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’آئی او ایس 26‘ جاری کردیا، نئے فیچرز کیا ہیں؟
  • مولانا فضل الرحمان کا قطر کے سفارتخانے کا دورہ، مسلمہ امہ کے درمیان دفاعی معاہدے کی ضرورت پر زور
  • ایپل نے آئی فون سمیت دیگر ڈیوائسز کیلئے نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرادیا
  • فضل الرحمان کا قطر کے سفارتخانے کا دورہ، امت مسلمہ کے درمیان دفاعی معاہدے کی ضرورت پر زور
  • فیس لیس کسٹمز سسٹم سے خزانے کو 100 ارب روپے نقصان کی رپورٹ غلط قرار
  • پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں،جرمن سفارتخانے کا متاثرین کیلئے امداد کا اعلان
  • دبئی میں ملازمت کے متلاشی افراد کے لیے خصوصی ویزا کا اجرا، کفیل کی ضرورت نہیں ہوگی