بھارت میں ایک باڈی بلڈر خاتون نے شادی کرلی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو سب دنگ رہ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کی یہ خاتون چترا پروشوتم ہیں جنھیں باڈی بلڈنگ کا جنون ہے اور اس جنون کی تکمیل کے لیے انھوں نے غیروں کے طعنے اور اپنوں کی ناراضگی بھی مول لی تھی۔

گھر والے پریشان تھے کہ چترا کی شادی کیسے ہوگی اور کون ان کی باڈی بلڈر بیٹی کو بیاہ کر لے جائے گا تاہم والدین کے یہ خدشات بھی غط ثابت ہوئے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by CHITRA PURUSHOTHAM ???????? (@chitra_purushotham)

چترا پروشوتم کو اپنے خوابوں کا شہزادہ مل گیا جو ان کے پرانے دوست ہیں۔ دونوں نے دوستی کے اس رشتے کو جیون بھر کے رشتے میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

باڈی بلڈر خاتون نے اپنی دلہن بنی تصاویر شیئر کیں جن میں چترا پروشوتم نے عروسی لباس پہنا ہوا ہے اور شادی سے زیادہ باڈی بلڈنگ کے پوز دے رہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے حیرانگی اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایسا پہلی بار دیکھا کہ کسی خاتون باڈی بلڈر نے اپنی شادی کی تصاویر ایسی بنوائی ہوں اور شیئر بھی کی ہوں۔

وائرل تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے چترا پروشوتم کو مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان کے بقیہ میچوں سے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹا دیا: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے پاکستان کے مطالبے پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو پاکستان کے بقیہ ایشیا کپ میچز سے ہٹا دیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ  نے واضح مؤقف اختیار کیا تھا کہ اینڈی پائی کرافٹ کا بھارت کے خلاف میچ کے دوران رویہ جانبدارانہ تھا اور انہوں نے ٹاس کے وقت روایتی مصافحہ نہ ہونے دیا جو کھیل کی روح کے خلاف ہے۔اس حوالے سے پاکستان نے پاک بھارت میچ میں ہینڈ شیک کے معاملے میں آئی سی سی کو میچ ریفری پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سیہٹانیکا مطالبہ کیا تھا۔تاہم اب اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے بڑی کامیابی سامنے آئی ہے اور آئی سی سی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے مطالبات مانتے ہوئے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹا دیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری اینڈی پائی کرافٹ تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے آج اعلیٰ حکومتی حکام سے بھی مشاورت کی تھی تاکہ اس صورت میں حکمتِ عملی بنائی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات کیسے تھے؟ چچا کا ویڈیو بیان وائرل
  • اینڈی پائیکرافٹ کے معاملے پر پاکستان کے سامنے تجاویز رکھ دی
  • ماں بننے کی خبروں پر کترینہ کیف کا انٹرویو وائرل
  • اسلام آباد بار کا جنرل باڈی اجلاس؛ تقریر کیلئے باری نہ ملنے پر وکلا کے درمیان جھگڑا
  • پاکستان کے بقیہ میچوں سے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹا دیا: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
  • ’کسی انسان کی اتنی تذلیل نہیں کی جاسکتی‘، ہوٹل میں خاتون کے رقص کی ویڈیو وائرل
  • آئی سی سی نے پی سی بی کے مطالبے پر میچ ریفری کو ہٹا دیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
  • اداکارہ کا طلاق کے بعد فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
  • عمرشاہ کی انتقال سے پہلے اپنے بھائی احمد کے ہمراہ چاچو سے فرمائش کی آخری ویڈیو وائرل
  • دنیا کے امیر ترین شخص کی اپنی عمر سے 47 برس چھوٹی خاتون سے پانچویں شادی