بنوں(ویب ڈیسک ) بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کا دہشت گردی کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج افطار کے بعد دہشتگردوں نے نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بر وقت کاروائی سے بنوں کینٹ کے باہر گھبراہٹ میں دہشت گردوں نے دو بارود سے لدی ہوئی گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 خوارج کومختلف انٹری پوائنٹس پر موجود چوکس سیکیورٹی عملہ نے جہنم واصل کر دیا اور باقی ماندا دہشت گردوں کو محصور کر لیا گیا ہے ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے سے قریبی مسجد کو بھی نقصان پہنچا اور قریب گھر کی چھت منہمد ہونے سے معصوم لوگوں کے زخمی اور شہادتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا تمام خارجیوں کے صفایا تک کلیرنیس آپریشن جاری رہے گا۔
مزیدپڑھیں:تمنا بھاٹیا اور وجے ورما نے راہیں جدا کرلیں

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سیکیورٹی ذرائع بنوں کینٹ

پڑھیں:

کوئٹہ: بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کے قریب دھماکا، 4 اہلکار شہید، 3 زخمی

کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کےقریب بم دھماکے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں سیکیورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کےقریب بم دھماکے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • بنوں :تھانہ کینٹ کی حدود میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ،2 پولیس اہلکار زخمی
  • کوئٹہ: بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کے قریب دھماکا، 4 اہلکار شہید، 3 زخمی
  • بھارت کے کسی بھی حملے کا بھر پور جواب دیں گے ، ابھیندن یاد ہوگا، وزیر دفاع
  • کلبھوشن جیسا ایک اور بندہ پاکستان نے ایران افغان سرحد پر پکڑا ہے،خواجہ آصف کا انکشاف
  • خوارج کا فساد فی الارض
  • لنڈی کوتل میں سیکیورٹی فورسز کا فری آئی میڈیکل کیمپ
  • انسداد دہشت گردی کےلیے ترکیہ کے تعاون کے مشکور ہیں، شہباز شریف
  • پنجاب میں فتنۃ الخوارج ٹی ٹی پی کی موجودگی اور کارراوئیوں میں اضافہ، رپورٹ
  • بنوں میں چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا
  • ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ