سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد حملے میں ناکام رہے، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
فائل فوٹو۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ بنوں کینٹ میں دھماکوں کے باعث کینٹ سے ملحقہ عمارتوں کی چھتیں گرگئیں۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد حملے میں ناکام رہے۔
پشاور سے جاری بیان میں انکا کہنا تھا کہ تمام حملہ آوروں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے، دھماکوں کے نتیجے میں قریبی مسجد کی چھت گرنے سے نمازیوں کی شہادتیں ہوئیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ واقعے میں شہید ہونے والوں کی کل تعداد کا تعین کیا جا رہا ہے، واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا ملک دشمنوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے واقعے کی انکوائری کی ہدایات جاری کر دی ہیں، صوبائی حکومت شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
ایف بی آئی کا ریاست مشی گن میں دہشت گرد حملہ ناکام بنانےکا دعویٰ
ایف بی آئی نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ اس نے ریاست مشی گن میں دہشت گردی کے ایک ممکنہ حملے کو ناکام بنا دیا ہے جو ہالووین ویک اینڈ کے دوران ہونے والا تھا۔
ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ آج صبح ایف بی آئی نے ایک ممکنہ دہشت گرد حملہ ناکام بنادیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آئی نے پاکستان میں ایرانی سفیر کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کرلیا
’مشی گن میں متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جو ہالووین ویک اینڈ کے دوران پرتشدد حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔‘
This morning the FBI thwarted a potential terrorist attack and arrested multiple subjects in Michigan who were allegedly plotting a violent attack over Halloween weekend. More details to come. Thanks to the men and women of FBI and law enforcement everywhere standing guard 24/7…
— FBI Director Kash Patel (@FBIDirectorKash) October 31, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ جلد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا جو مسلسل عوام کے تحفظ کے لیے سرگرم ہیں۔
ایف بی آئی کے ڈیٹرائٹ فیلڈ آفس کے ترجمان نے تصدیق کی کہ ڈیئربورن اور انکاسٹر میں کارروائیاں کی گئیں، تاہم انہوں نے کہا کہ اس وقت عوامی تحفظ کو کوئی خطرہ نہیں۔
مزید پڑھیں:ایف بی آئی کا شمالی کورین ہیکرز پر ڈیڑھ ارب ڈالر کے ورچوئل اثاثے چرانے کا الزام
میڈیا رپورٹس کے مطابق، 4اعلیٰ قانون نافذ کرنے والے حکام نے بتایا کہ ڈیٹرائٹ میں ایف بی آئی نے نوجوانوں کے ایک گروپ کو گرفتار کیا جو ہالووین کے موقع پر ممکنہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
حکام کے مطابق گروپ کے غیر ملکی انتہاپسند تنظیموں سے کچھ تعلقات پائے گئے ہیں، تاہم تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔
ایف بی آئی گزشتہ چند دنوں سے اس گروہ کی ڈیٹرائٹ کے گرد و نواح میں نگرانی کر رہی تھی تاکہ کوئی حملہ نہ ہو سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف بی آئی دہشت گرد حملہ ڈیٹرائٹ کاش پٹیل مشی گن ہالووین