حکمران جو مرضی کرلیں، ڈیل نہیں کروں گا،عمران خان
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی بالکل صحت مند اور خوش لگ رہے تھے ، بانی کے کان میں کوئی تکلیف نہیں، نہ کوئی اور بیماری ہے ،اسٹیبلشمنٹ کے ٹاؤٹ سوشل میڈیا پر بیٹھ کر افواہیں پھیلاتے ہیں، ان سے کوئی پوچھے ان کے سورسز کیا ہیں
القادر کیس کا فیصلہ زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے میں ہوسکتا ہے ، کوئی ڈوگر ہے جس کو خاص بلایا گیا ہے تاکہ القادر کی اپیل نہ لگے ، یہ سب کچھ بانی کو دباؤ میں لانے کیلئے کیا جارہا ہے، علیمہ خانم کی عمران خان سے ملاقات کے بعد گفتگو
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے مختلف حکومتی ہتھکنڈوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو مرضی کرلیں ڈیل نہیں کرونگا۔یہ بات عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ان سے ملاقات کرنے کے بعد بتائی ہے ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ آج بانی سے ایک ہفتے بعد ملاقات ہوئی ہے ، بانی کے تمام کیسز کی سماعت ملتوی ہوئی ہے ، آج ہماری بشری اور بانی دونوں سے ملاقات ہوئی ہے ، بانی پی ٹی آئی بالکل صحت مند اور خوش لگ رہے تھے ، بانی کے کان میں کوئی تکلیف نہیں، نہ کوئی اور بیماری ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ٹاؤٹ سوشل میڈیا پر بیٹھ کر افواہیں پھیلاتے ہیں، ان ٹاوٹوں سے کوئی پوچھے ان کے سورسز کیا ہیں، سوشل میڈیا پر اب افواہیں چل رہیں ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے دماغ میں اب کوئی انفیکشن ہوا ہے ، اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت کررہا ہے ۔علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کے ذاتی معالج کو ان سے ملاقات نہیں کرارہے ، بانی کو بچوں سے بھی بات نہیں کرائی جاتی، سلمان اکرم راجا کو آج یہ ذمہ داری دی گئی ہے وہ بانی کی ذاتی پٹیشنز کو دیکھیں گے ، القادر کیس کا فیصلہ بھی زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے میں ہوسکتا ہے ، کوئی ڈوگر ہے جس کو خاص بلایا گیا ہے تاکہ القادر کی اپیل نہ لگے ، یہ سب کچھ بانی کو دباؤ میں لانے کیلئے کیا جارہا ہے ۔عمران خان نے کہا یہ جو مرضی کرلیں ڈیل نہیں کرونگا، بانی کو ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی بات پسند نہیں آئی، بانی نے کہا ہے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام واپس رکھا جائے ۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
اڈیالہ جیل کےسپرنٹنڈنٹ عمران خان کو تنگ کر تے ہیں، علیمہ خان
سٹی42 : بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ بانی پی ٹی آئی کو مسلسل تنگ کر رہے ہیں۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جمعرات کو فیملی، بیرسٹر علی ظفر اور سلمان اکرم راجہ کو روکا گیا۔
علیمہ خان نے کہا کہ قوسین مفتی جب تک ہمیں ساتھ لے کر نہیں جاتے وہ نہیں جائیں گے، ہمارے پاس عدالتی احکامات ہیں ہم سماعت میں شامل ہوسکتے ہیں۔
مرغی کی قیمت نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے
انہوں نے کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کی فیملی اور وکلاء نہیں جائیں گے کوئی اندر نہیں جائے گا، فیئر ٹرائل کے تقاضے پورے ہوں گے تو ہم سماعت میں جائیں گے۔
علیمہ خان نے مزید کہ کہ نہیں معلوم اندر کیا ہو رہا ہے، ایک وکیل کو چُن کر اندر بلایا جارہا ہے، جج صاحب نے کہا ہے کہ فیملی کو اندر بلائیں یہ نہیں جانے دے رہے