بانی پی ٹی آئی نے وکیل فیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روکدیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی پی ٹی آئی نے وکیل فیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دیا۔
اڈیالہ جیل میں عمران خان سے پارٹی قیادت، سینیئر وکلا اور فیملی ممبران نے ملاقات کی۔انہوں نے وکیل فیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دیا اور جیل معاملات پر قانونی معاونت کیلئے وکیل ظہیر عباس چوہدری کو کام سونپ دیا۔
بانی پی ٹی آئی نے نیازاللہ نیازی کو اپنا ترجمان مقرر کردیا۔ نئی تقرریوں کے فیصلے پارٹی قیادت، سینیئر وکلا اور فیملی ممبران کی موجودگی میں کئے گئے۔
آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے بنوں میں شہید ہونیوالے اہلکار کے اہلخانہ کی طرف سے لکھے گئے خط کا نوٹس لے لیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پہلگام حملہ: پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم، کیا سیما حیدر بھی پاکستان واپس آ جائیں گی؟
2 روز قبل جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے کئی سفارتی قدم اٹھائے ہیں۔
پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے سارک ویزے کے تحت پاکستانی شہریوں کے اپنے ملک میں قیام پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ایسی صورتِ حال میں آن لائن محبت کے پیچھے پاکستان سے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہو کر بھارتی شہری سے شادی کرنے والی سیما حیدر کے مستقبل پر بھی سوالات اٹھ گئے؟
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں دہلی ہائی کورٹ کے وکیل ابوبکر سبک نے ایک نیوز چینل کو بتایا ہے کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق تمام پاکستانی شہریوں کے لیے ہندوستان چھوڑنا ضروری ہے، اس ہدایت کا اطلاق سیما حیدر پر بھی ہو سکتا ہے۔
وکیل کا کہنا ہے کہ سیما حیدر کے کیس میں حتمی فیصلہ اتر پردیش حکومت کے نقطۂ نظر پر منحصر ہو گا۔
وکیل ابوبکر سبک نے کہا ہے کہ چونکہ سیما حیدر نے ایک بھارتی شہری سے شادی کی ہے اور اس کا ایک بچہ بھی ہے، اس لیے اس کے خلاف کسی بھی کارروائی کا انحصار ریاستی حکام کی رپورٹ پر ہو گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیما حیدر کا معاملہ کوئی سادہ نہیں ہے، وہ قانونی ویزا استعمال کرتے ہوئے ہندوستان نہیں آئی تھیں بلکہ امیگریشن کے باقاعدہ عمل کو نظرانداز کرتے ہوئے نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوئی تھیں، ان کی شہریت کا اسٹیٹس ابھی تک حل طلب ہے۔
Post Views: 1