Express News:
2025-04-25@02:33:04 GMT

کیا تمنا بھاٹیا اور وجے ورما کی جوڑی بھی ٹوٹ گئی؟

اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT

بالی ووڈ میں ان دنوں مشہور جوڑیوں کے درمیان طلاق اور علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیںِ، ایسے میں بالی ووڈ کی ایک اور جوڑی تمنا بھاٹیا اور وجے ورما کے درمیان بریک اپ کی افواہیں نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

دونوں اداکاروں نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کی گئی تصاویر کو ڈیلیٹ کر دیا ہے، جس نے مداحوں میں تشویش پیدا کردی ہے۔ کیا یہ جوڑی واقعی ایک دوسرے سے الگ ہوگئی ہے؟

تمنا بھاٹیا اور وجے ورما کی محبت کی کہانی بالی ووڈ کی سب سے پیاری کہانیوں میں سے ایک تھی۔ دونوں نے 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم ’لسٹ اسٹوری 2‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، جس کے بعد ان کی کیمسٹری نے نہ صرف پردے پر بلکہ حقیقی زندگی میں بھی سب کو متاثر کیا۔ دونوں کی بڑھتی قربتیں افیئر کی خبروں کو ہوا دیتی رہیں، اور ان کی جوڑی کو مداحوں کی بے پناہ محبت ملی۔

تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تمنا اور وجے نے چند ہفتے قبل ہی اپنے تعلقات کو ختم کردیا ہے۔ دونوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کے ساتھ لی گئی تصاویر کو ڈیلیٹ کردیا ہے، اور اب صرف پروموشنل یا خاص ایونٹس کی ہی چند تصاویر باقی ہیں۔

ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں وجے ورما نے کہا تھا کہ وہ اپنے تعلقات کو چھپانے کے بجائے نجی رکھنا پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا، ’’کسی تعلق کو راز میں رکھنا غیر ضروری دباؤ ڈالنے کے مترادف ہے۔‘‘ وجے نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اور تمنا دونوں ایک ہی صفحے پر ہیں، اور وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ان کا تعلق ایسا ہے جسے سیلیبریٹ کرنا چاہیے۔

تمنا بھاٹیا نے بھی ایک انٹرویو میں اپنے تعلقات پر کھل کر بات کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ وجے کی ایمانداری اور سچ گوئی نے انہیں اپنے جذبات سمجھنے میں مدد کی۔ تمنا نے کہا تھا، ’’وجے میری زندگی میں خوشی کا بڑا ذریعہ بنے ہیں، اور وہ ہمیشہ میرے لیے سکون کا باعث رہے ہیں۔‘‘

اگرچہ دونوں نے اپنے تعلقات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن وہ ایک دوسرے کےلیے عزت و محبت کا جذبہ رکھتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، دونوں اچھے دوست رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اپنے کیریئر اور ذاتی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔

اسٹار جوڑی کے چاہنے والے اس بریک اپ کو قبول کرنے سے انکاری ہیں۔ کچھ مداحوں کو امید ہے کہ یہ خبر جھوٹی ہوسکتی ہے، یا شاید دونوں کے درمیان معمولی لڑائی ہوئی ہو جو جلد ٹھیک ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ اگرچہ دونوں نے انسٹاگرام سے تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں، لیکن ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر اَن فالو نہیں کیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اپنے تعلقات نے کہا تھا ایک دوسرے اور وجے

پڑھیں:

پیپلز پارٹی اور لیگی وزرا کے ایک دوسرے پر الزامات سچ پر مبنی ہیں، شوکت یوسفزئی

پشاور:

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور لیگی وزرا کے ایک دوسرے پر الزامات سچ پر مبنی ہیں۔

اپنے ویڈیو بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ دونوں جماعتیں (پیپلز پارٹی اور ن لیگ)  نہروں پر سیاسی ڈراما کر رہی ہیں۔ اب یہ دونوں پارٹیاں جمہوری نہیں اسٹیبلشمنٹ کی ٹاؤٹ بن چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے پر کوئی توجہ نہیں،سارا زور پی ٹی آئی کو کرش کرنے پر لگا ہوا ہے،ہم نے پہلے ہی پیپلز پارٹی کو کہا تھا کہ جمہوریت کو پٹڑی سے نہ اترنے دیں۔ مسلم لیگن اسٹیبلشمنٹ کے لیے بوجھ بنتی جا رہی ہے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کمپرومائز جماعت ہے، معیشت کی بہتری کے دعوے جھوٹے ہیں،سندھ اور پنجاب کے وزرا کے درمیان ایک دوسرے پر الزامات سچ پر مبنی ہیں۔ پہلی مرتبہ دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کے خلاف سچ اگلنے لگی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں پارٹیاں فارم 47 کی پیداوار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاک افغان تعلقات کا نیا دور
  • کراچی؛ ماں اور سوتیلے باپ پر کمسن بچے کے قتل کا الزام، دونوں ملزمان گرفتار
  • پاکستان اور بھارت کے درمیان کون کون سے معاہدے موجود ہیں؟
  • نہروں کا ایشو مشترکہ مفادات کونسل طے کرے گی
  • پاک ترکیہ اقتصادی و اسٹرٹیجک تعاون
  • پیپلز پارٹی اور لیگی وزرا کے ایک دوسرے پر الزامات سچ پر مبنی ہیں، شوکت یوسفزئی
  • کیا پاک افغان تعلقات میں تجارت کے ذریعے بہتری آئے گی؟
  •   وزیر اعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طبیب سے ملاقات
  • کیک میں کیلے کے چھلکے، ذائقہ اور غذائیت دونوں کا حصول، خود آزما لیجیے؟
  • پاکستانی وزیراعظم آج ترکی کے دورے پر