سینئر صحافی مظہر اقبال آر آئی یو جے(ورکرز) کے صدر ،حمید اللہ عابد جنرل سیکرٹری منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس)سینئر صحافی مظہر اقبال راولپنڈی/اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس آر آئی یو جے(ورکرز) کے صدر اور حمید اللہ عابد جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں۔
آر آئی یو جے(ورکرز) کے سالانہ انتخابات برائے سال 2025-2026 گذشتہ روز اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔ چئیرمین الیکشن کمیٹی کی حیثیت میں پی ایف یو جے(ورکرز) کے سیکرٹری اطلاعات عبدالرزاق چشتی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک پر وقار تقریب کے دوران آر آئی یو جے(ورکرز) کے نومنتخب عہدیداروں کا اعلان کیا،

الیکشن کمیٹی کے دیگر ممبران میں حسن رضا اور راجہ عدنان ان کے ہمراہ تھے۔ تقریب میں پی ایف یو جے(ورکرز) کی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال اور سیکرٹری فنانس سید بلال عزت نقوی بھی موجود تھے۔ چئیرمین الیکشن کمیٹی عبد الرزاق چشتی نے بتایا کہ آر آئی یو جے(ورکرز) کے سالانہ انتخابات برائے سال دو ہزار پچیس/دو ہزار چھبیس کی اکیس نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 70 اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔ صدر کی ایک نشت کے لیے 04 اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، نائب صدر کی دو نشستوں کے لیے 11 اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، نائب صدر (خواتین) کی ایک نشست کے لیے 02 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جنرل سیکرٹری کی ایک نشست کے لیے 07 اُمیدوار میدان میں تھے،جوائینٹ سیکرٹری کی دو نشستوں کے لیے 08 اورفنانس سیکرٹری کی ایک نشست کے لیے 04 جبکہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کی ایک نشست کے لیے 03 ، جوائینٹ سیکرٹری ( خواتین) کی ایک نشست کے لیے بھی 03 اور سیکرٹری اطلاعات و سوشل میڈیا کی ایک نشست کے لیے بھی 03 اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

مجلس عاملہ کی دس نشستوں کے لیے 25 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ کاغذات نامزدگی کی واپسی کے بعد آر آئی یو جے (ورکرز)کے تمام عہدیدار بلامقابلہ قرار پائے ھیں۔منتخب عہدیداران میں مظہراقبال، حمید اللہ عابد اور عدیل رضا بالترتیب صدر، جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری مبتخب ہوئے ہیں۔ نائب صدور کے طور پر فرحان جعفری اور ڈاکٹر سجاد کامیاب قرار پائے ہیں۔ خواتین کے لیے مخصوصنائب صدر کی نشست پر روبی بٹ کامیاب ہوئی ہیں۔ چنگیز خان جدون ایڈیشنل جنرل سیکرٹری منتخب کیے گئے ہیں۔ جبکہ جوائینٹ سیکرٹری کی دو نشستوں پر سہیل صدیق اور نایاب گوہر کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ خواتین کے لیےمخصوصجوائینٹ سیکرٹری کی ایک نشست پر بشری اخوند اورسیکرٹری اطلاعات و سوشل میڈیا کے طور پر وقاص جاوید نے میدان مارا ہے۔

چئیرمین الیکشن کمیٹی عبد الرزاق چشتی کے مطابق اراکین مجلس عاملہ کی دس نشستوں پرصہیب بن نور،راجہ اعجاز، صدیق احمد نئیر،ملک تیمور اعوان،فیصل بیگا،حق نواز جیلانی،ندیم صدیقی،ڈاکٹر لیاقت جدون،حق نواز بھٹو اور فائق سجاد کامیاب قرار پائے ہیں۔ پی ایف یو جے(ورکرز) کی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال نے تقریب سے اپنے خطاب میں نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ نو منتخب عہدیدار صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنی بھر پور صلاحیتوں کو بروئے کا لائیں گے۔ نومنتخب صدر آر آئی یو جے(ورکرز) مظہر اقبال اور جنرل سیکرٹری حمید اللہ عابد نے اعتماد کرنے پر صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملک بھر میں صحافیوں کے لیے جدوجہد کے حوالے سے آر آئی یو جے(ورکرز) ڈاکٹر سعدیہ کمال کی سربراہی میں پی ایف یو جے(ورکرز) کا ہراول دستہ ثابت ہو گی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: میدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ا میدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع سیکرٹری کی ایک نشست ا ر ا ئی یو جے ورکرز جنرل سیکرٹری منتخب کی ایک نشست کے لیے پی ایف یو جے ورکرز حمید اللہ عابد نشستوں کے لیے الیکشن کمیٹی اسلام ا باد مظہر اقبال

پڑھیں:

پاکستان کا خلائی مشن:2 پاکستانی خلاء باز چین میں تربیت کے لئے منتخب

چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی  کا کہنا ہے کہ فروری میں چین اور پاکستان کے درمیان معاہدے کے بعد پاکستانی خلاء بازوں کے انتخاب کا عمل جاری ہے۔سی ایم ایس اے کے ترجمان لن شی جینگ کے مطابق پاکستانی خلاء بازوں کے انتخاب کا عمل بھی چینی خلاء بازوں کے انتخاب کے عمل کی طرح 3 مراحل ابتدائی، ثانوی اور حتمی انتخاب پر مشتمل ہے۔اُنہوں نے شمال مغربی چین میں جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ابتدائی انتخاب پاکستان میں کیا جا رہا ہے جبکہ ثانوی اور آخری مراحل چین میں ہوں گے۔لین شی جینگ نے بتایا کہ اس عمل کے دوران 2 پاکستانی خلاء بازوں کو چین میں تربیت حاصل کرنے کے لیے منتخب کیا جائے گا۔چائنا اسپیس اسٹیشن اینڈ دی پروگریس آف انٹرنیشنل کو آپریشن کے مطابق منتخب ہونے والے پاکستانی خلاء بازوں میں سے ایک پاکستانی خلاء باز مشترکہ خلائی پرواز کے مشن میں بطور پے لوڈ اسپیشلسٹ حصہ لے گا۔پاکستانی خلاء باز عملہ روز مرہ کے کام سر انجام دینے کے علاوہ پاکستان کی جانب سے سائنسی تجربات کو چلانے کے لیے بھی ذمے دار ہوں گے۔واضح رہے کہ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب بیجنگ اپنے شینزو 20 مشن کے آغاز کے لیے تیار ہے 3 خلاء بازوں کو چینی خلائی اسٹیشن تیانگونگ لے جائے گا۔چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق اس مشن کا بنیادی مقصد شینزو 19 کے عملے کے ساتھ مدار میں گردش مکمل کرنا ہے جسے 29 اپریل کو ڈونگفینگ لینڈنگ سائٹ پر واپس جانا ہے۔شینزو 20 مشن میں حصہ لینے کے لیے خلاء بازوں کی چوتھی کھیپ اس وقت تربیتی مراحل میں ہے جس میں پہلی بار چین کے خصوصی انتظامی علاقوں ہانگ کانگ اور مکاؤ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے خلاء باز بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے ملاقات کے لیے افواج پاکستان کے 4ریٹائرڈ سینئر افسران کی درخواست دائر
  • افواج پاکستان کے 4 ریٹائرڈ سینئر افسران کی بانی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر
  • پاکستان کا خلائی مشن:2 پاکستانی خلاء باز چین میں تربیت کے لئے منتخب
  • آپ ہمارے ورکرز کے گھروں پر چھاپے ماریں، اتحاد ایسے نہیں چلتے: فیصل کنڈی 
  • بلدیاتی ادارے اور پارلیمنٹ
  • ملتان، رہبرمعظم کی سالگرہ کی مناسبت سے المصطفیٰ ہائوس میں نشست کا اہتمام، کیک بھی کاٹا گیا 
  • سارک کے سابق سیکرٹری جنرل نعیم الحسن کا ٹورنٹو میں انتقال
  • سارک کے سابق سیکرٹری جنرل نعیم الحسن ٹورنٹو میں انتقال کر گئے
  • پاراچنار کی طویل مشکلات کے ردعمل میں سابق سینیٹر علامہ سید عابد الحسینی کا اہم اعلان
  • 25 اپریل کو آسمان پر ’مسکراتے چہرے‘ کا حیران کُن نظارہ، کس وقت دیکھا جاسکے گا؟