پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ و ماڈل وینا ملک اپنے دیرنہ دوست شہریار چوہدری سے ان کے تعلقات سے متعلق سوال پر کھل کر بول پڑیں۔

حال ہی میں اداکارہ وینا ملک بلال عباس کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی سمیت شوبز سے جڑے موضوعات پر کُھل کر بات کی۔ 

پروگرام میں شریک ایک خاتون نے اداکارہ سے شہریار چوہدری سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ شہریار سے ان کی بات چیت انسٹاگرام پر میسجز کے زریعے ہوئی تھی تاہم وہ انکے دوست نہیں ہیں ان کا شہریار چوہدری کے ساتھ
’رومانس‘ کا رشتہ ہے۔

وینا ملک نے واضح کیا کہ انہوں نے تاحال شہریار چوہدری سے شادی نہیں کی ہے۔ شادی کب ہوگی؟ اس سوال پر وینا نے کہا کہ میں شادی کو لے کر اب بھی کنفیوژ ہوں مگر ابھی شادی کا ارادہ نہیں ہے۔ 

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ صاف گو ہیں اور حسن پرست بھی ہیں وہ چاہتی ہیں کہ ان کا قد اگر 5.

5 ہے تو ان کے شوہر کا قد 6 فٹ ہونا چاہیے۔ انہوں نے لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ اچھی زندگی گزارنے کیلئے اچھے مرد کا ساتھ بےحد ضروری ہے اس لئے اپنے لئے ایک اچھا مرد تلاش کریں شوہر کی تلاش کے وقت اس کے کردار اور فطرت کو ضرور دیکھیں کیونکہ انسان کی فطرت کبھی نہیں بدلتی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شہریار چوہدری سے وینا ملک

پڑھیں:

پاریش راول نے نیشنل ایوارڈز سے متعلق بڑا انکشاف کردیا

معروف بھارتی اداکار پاریش راول نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے نیشنل ایوارڈز جیسے معتبر اعزازات بھی لابنگ سے مکمل طور پر پاک نہیں ہیں۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں راول نے بتایا کہ جس طرح آسکر ایوارڈز میں لابنگ ہوتی ہے اور اثرو رسوخ کی بنیاد پر ایوارڈز خریدے یا دیے جاتے ہیں، ویسی ہی سرگرمیاں بھارت کے نیشنل ایوارڈز میں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں۔

1993 میں نیشنل ایوارڈ وصول کرنے والے اداکار کا کہنا تھا کہ اگرچہ نیشنل ایوارڈز میں لابنگ کا عنصر کم ہے، لیکن دیگر فلمی ایوارڈز کے مقابلے میں اسے زیادہ معتبر سمجھا جاتا ہے۔

اداکار کے مطابق آسکر سمیت دنیا بھر کے بڑے ایوارڈز میں نیٹ ورکنگ اور ذاتی تعلقات نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔ بقول پاریش راول ’لابنگ کے لیے بڑی پارٹیاں بھی منعقد کی جاتی ہیں‘۔

پاریش راول نے مزید کہا کہ وہ ایوارڈز سے زیادہ ہدایت کاروں اور مصنفین کی جانب سے ملنے والی تعریف کو اہمیت دیتے ہیں۔ ان کے مطابق ان کے لیے سب سے بڑا اعزاز یہی ہے کہ ان کا کام تخلیقی ٹیم کو متاثر کرے۔

متعلقہ مضامین

  • پاریش راول نے نیشنل ایوارڈز سے متعلق بڑا انکشاف کردیا
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • گووندا کا مراٹھی اداکارہ سے مبینہ معاشقہ، اہلیہ سنیتا آہوجا کا ردعمل سامنے آگیا
  • شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے تین ملزمان گرفتار، پولیس دلہا کی گاڑی کو بھی بند کردیا
  • دہشتگردی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ، اسپر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، بیرسٹر دانیال
  • دہشت گردی پاکستان کےلیے ریڈ لائن ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، بیرسٹر دانیال چوہدری
  • جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی ہوجائے گی: صبا قمر
  • مفیصل کپاڈیا کا ڈمپل کپاڈیا سے کیا رشتہ ہے؟ گلوکار کا انٹرویو میں انکشاف
  • جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی جس کیساتھ لکھی ہوگی ہوجائے گی، صبا قمر
  • فیصل کپاڈیہ کا بھارتی اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ سے کیا رشتہ ہے؟