لاہور میں کچرے کے ڈھیر برقرار
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مارچ 2025ء ) لاہور میں کچرے کے ڈھیر برقرار، صوبائی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر نہ ہو سکی، مریم نواز کے پنجاب کو صاف ستھرا بنانے کے دعووں کی قلعی کھل گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی جانب سے لاہور اور پنجاب میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر کر لیے جانے کے دعووں کی قلعی کھل گئی ہے۔
مریم نواز کی جانب سے گزشتہ سال وزارت اعلٰی سنبھالنے کے بعد ایک ماہ کے اندر پنجاب کو صاف ستھرا بنانے کا دعوٰی کیا گیا تھا، تاہم وہ اپنے اس اعلان کو کامیاب نہ بنا سکیں۔ جبکہ کچھ عرصہ قبل ہی مریم نواز کی جانب سے صوبے میں ویسٹ کلیکشن کی نئی مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اس نئی مہم کے آغاز کے بعد لاہور اور صوبے میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر ہو جانے کے دعوے کیے جا رہے تھے۔(جاری ہے)
تاہم اب جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کے دعوے حقیقت کے برعکس ہیں، صوبائی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں اب بھی جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر برقرار ہیں۔ لاہور میں چند ایک علاقوں کے سوا بیشتر مقامات پر کچرا ہی کچرا ہے، گندے نالے بھی کوڑے سے اٹے پڑے ہیں۔ مریم نواز حکومت کی جانب ے گھر گھر سے کچرا اٹھانے کی مہم کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم شہریوں کے مطابق ان کے گھروں سے کچرا اٹھانے کیلئے کوئی نہیں آتا۔ لاہور میں چائنا اسکیم، شاد باغ، ایل ڈے اے فلیٹس، ریلوے کالونی، چُنگی امرسدھو، کچا جیل روڈ، گجر کالونی، یوحنا آباد، فیروز پور روڈ اور ملحقہ آبادیوں میں کچرا بدستور موجود ہے۔ گندگی اور تعفن سے شہری پریشان اور کاروبار بری طرح متاثر ہے، ان کے علاقوں میں کوئی صفائی مہم نہیں، کچرا ویسے کا ویسا پڑا رہتا ہے، ان کے علاقے کوئی گھر سے کوئی کچرا نہیں اٹھاتا، وہ پیسے دے کر کچرا اٹھواتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے گھر گھر کچرا اٹھانے کی مہم شروع تو کی لیکن 3 ہزار رکشہ لوڈرز نہ ہونے کی وجہ یہ مہم بھی ادھوری رہ گئی۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ڈپٹی سی ای او ذوالقرنین حیدر کا کہنا ہے کہ کمپنی کے ورکر تو صفائی کرتے ہیں لیکن شہری صفائی کا خیال نہیں رکھتے، 70 یونین کونسلوں میں 700 رکشا لوڈرز کام کر رہے ہیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی نے دعویٰ کیا کہ اندرون لاہور، سمن آباد، گلشن راوی، حبیب اللہ روڈ، گڑھی شاہو، ماڈل ٹاؤن گلبرگ میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کی جارہی ہے۔ تاہم گراونڈ پر ایل ڈبلیو ایم سی کے دعووں کے برعکس صفائی ستھرائی کی صورتحال اب بھی ابتر ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی جانب سے مریم نواز لاہور میں
پڑھیں:
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کار حادثے میں زخمی، ہسپتال منتقل
لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب کی سینئر وزیر اور مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی کو لاہور کے ڈی ایچ اے فیز 5 میں حادثہ پیش آیا، جس سے ان کی آنکھ اور چہرے پر چوٹیں آئیں۔
اس وقت مریم کے ساتھ ان کی والدہ اور ایم این اے طاہرہ اورنگزیب بھی تھیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور ان میں سے ایک مریم کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔
پی ٹی آئی کی رہنما ،چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کو رہا کر دیا گیا