سلمان اکرم راجہ - فوٹو: فائل

سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہمارا احتجاج بھی ہوگا، جلسے بھی کریں گے۔ کسی کے کہنے پر یا کسی کی شہ پر کچھ نہیں کریں گے۔

اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہم ایک لائحہ عمل ترتیب دیں گے، فراست اور پلاننگ کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شرپسند لوگ آج کل سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کی صحت اور غذا پر بات کرتے ہیں، شرپسند کہتے ہیں کہ قیادت کہاں ہے؟ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اڈیالا کے باہر کیمپ کیوں نہیں لگاتی؟

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ یہ کہہ دینا کہ قیادت کہاں ہے اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کیا کر رہی ہے؟ شر انگیز سوال ہے۔

سوال کو شر انگیز کہنے پر صحافیوں کے احتجاج پر سلمان اکرم راجہ نے الفاظ واپس لے لیے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ سوالات سوشل میڈیا پر اٹھتے ہیں۔

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے آئین و قانون اور جمہوری حق کے سوا دوسرا راستہ اختیار کیا تو جیل میں ہوں گے یا مردہ خانے میں۔ ہمارا مقصد شہادت دینا نہیں عوام کے حقوق کی جنگ جیتنا ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم ایسا ہرگز نہیں کریں گے کہ کسی دیوار سے جا کر ٹکر ماریں اور اس کے بعد اپنا سر پھوڑ کر بیٹھ جائیں۔ ہمارا ایسا کوئی ارادہ نہیں کہ ہم قانون کو اپنے ہاتھ میں لیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے گزشتہ روز جیل میں گفتگو ہوئی تھی، بانی نے بشریٰ بی بی کی موجودگی میں لوگوں کو رخصت کرنے کے بعد تنہائی میں 10 منٹ بات کی۔بانی پی ٹی آئی سے ہونے والی بات چیت میڈیا سے شیئر نہیں کروں گا۔

انکا کہنا تھا کہ مجھے بالکل علم ہے کہ بانی پی ٹی آئی کیا چاہتے ہیں اور ان کی خواہش کیا ہے؟ بانی پی ٹی آئی کی گفتگو سے متعلق پارٹی کی لیڈرشپ سے میں نے تبادلہ خیال کیا ہے۔

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ہم ایک لائحہ عمل ترتیب دیں گے، فراست اور پلاننگ کے ساتھ آگے بڑھیں گے، ہمارا احتجاج بھی ہوگا ہم جلسے بھی کریں گے۔ ہم کسی کے کہنے پر یا کسی کی شہ پر کچھ نہیں کریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ ریاست کی اینٹ سے اینٹ بجائی جارہی ہے، اخلاقی، قانونی و آئینی سطح پر بھی۔ ضروری نہیں ہوتا کہ آپ جا کے گولیوں کے سامنے کھڑے ہوجائیں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ملک کی سیاست کوئی گوریلا وار فیئر نہیں ہے۔ 26 نومبر کو اسلام آباد میں جو گولیاں چلی وہ بالکل غیر متوقع بات تھی۔ یہ کہنا کہ وہاں کوئی نہیں تھا کوئی بڑی بات نہیں ہوتی ہے، ایک سیاسی اجتماع میں آمد کیلئے کوئی بہادری نہیں عزم درکار ہوتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گولیاں چل رہی ہوں اور بچوں کو یہ کہنا کہ ہمارے ساتھ چلو، سو بار سوچنا ہوتا ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم بالکل ایک لائحہ عمل تیار کریں گے ہم نے کسی کے بچے کو مروانا نہیں ہے، ہماری جو بھی حکمت عملی ہوگی وہ شرافت پر مبنی ہوگی۔

انکا کہنا تھا کہ اس وقت جمہوریت اور انسانی حقوق کی جنگ ہو رہی ہے، جو بھی اس جنگ میں شامل ہوگا وہ کوئی احسان نہیں کرے گا، جمہوریت اور انسانی حقوق کی جنگ سب کی ہے۔ جے یو آئی سمیت سب کو ہمارا پیغام ہے کہ اس جنگ میں شامل ہوں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو ڈیل کے تحت رہائی نہ دلائیں، بانی پی ٹی آئی کو آئین و قانون کے اندر رہ کر رہائی دلانا چاہتے ہیں۔ ہماری زندگی کا ہر لمحہ بانی پی ٹی آئی کی تگ و دو کیلئے ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ چین دو ریلوے ٹریک بنا رہا ہے، چین ایک ریلوے ٹریک ایران چاہ بہار تک بنا رہا ہے جبکہ دوسرا ریلوے ٹریک واخان افغانستان تک بنارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو خواب دیکھا گیا کہ رائلٹی ملے گی وہ شرمندہ تعبیر ہوتا نظر نہیں آتا، یہاں بےامنی اور دہشت گردی ہے۔ ریاست کے وسائل تحریک انصاف کے پیچھے لگائے ہوئے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ سندھ کا پانی چھین کر کس کو دیں گے؟ اس پر کوئی بحث نہیں ہو رہی۔ سندھ کے پانی کے معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں بلایا گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی ا ئی کی انکا کہنا تھا کہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی انہوں نے کریں گے

پڑھیں:

بھارتی شہری 48 گھنٹے میں پاکستان چھوڑ دیں،سکھ یاتریوں پر ویزہ پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا،نائب وزیر اعظم

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کےلیے تیار ہیں، پاکستان بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دے گا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ نئی دلی میں پاکستانی ناظم الامور کو جو ڈی مارش دیا گیا اس میں بھارتی حکومت کے تمام فیصلے لکھے گئے ہیں لیکن سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا کوئی ذکر نہیں۔ہم نےبھی آج واہگہ بارڈرکوفوری بند کردیا ہے،30اپریل تک بھارتی شہری واپس چلےجائیں، جن بھارتی شہریوں کوویزےجاری انہیں کینسل کردیا ہے، سارک ویزا کےتحت پاکستان میں داخل ہونےوالے48گھنٹےتک واپس چلےجائیں، واہگہ کےراستےہرقسم کی تجارت کومعطل کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سکھ یاتریوں پر ویزہ پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔

انٹیل کا اپنے  20 فیصد سے زائد ملازمین  کو فارغ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد میں وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمٹی کے اجلاس میں سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی، اجلاس میں گزشتہ 48 گھنٹے کے معاملات زیر غور آئے، اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت یکطرفہ فیصلہ نہیں کرسکتا، بھارت کا یک طرفہ فیصلہ ناقابل قبول ہے۔ پاکستان کے پاس دو راستے ہیں، ہم بھی پھر شملہ معاہدے کو معطل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے، بھارت ہمیشہ بلیم گیم کرتا ہے۔ پاکستان کے ملوث ہونے کے شواہد ہیں تو دنیا اور پاکستان سے شئیر کریں۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ سری نگر میں ایسے غیر ملکی آئے ہیں جن کے پاس اسلحہ ہے، بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے ان لوگوں کو سری نگر میں رکھا ہوا ہے۔ ہمارے پاس شواہد موجود ہیں، انٹیلی جنس اطلاعات موجود ہیں۔

بھارت پاکستانی شہریوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، اگر ایسا ہوا تو بھارتی شہری بھی محفوظ نہیں رہیں گے، وزیر دفاع

اسحاق ڈار نے بتایا کہ پہلگام واقعہ پر وزرات خارجہ نے کل ایک بیان جاری کیا۔    

 سپریم کورٹ بار کا بھارتی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے کا مطالبہ 
 
انکا کہنا تھا کہ ہم نے ہر بھارتی ایکشن کا جواب دیا ہے، واہگہ بارڈر کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسے فوری بند کیا جارہا ہے۔ واہگہ کے راستے ہر قسم کی تجارت کو معطل کیا جارہا ہے۔ بھارت کی تجارت کسی تیسرے ملک کے حوالے سے بھی معطل کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے ڈیفنس سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا کہا ہے۔ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن عملے کی تعداد کو بھی 30 کیا جارہا ہے۔

 پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کا ایک اور مذموم منصوبہ بے نقاب 

 سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کرنا قابل مذمت ہے: سعید غنی 
 
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی کی فضائی حدود بھارتی جہازوں کےلیے بند کی جا رہی ہے، پاکستان نے بھارت کےلیے فضائی راستے کے استعمال کو معطل کر دیا ہے۔ 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بھارتی شہری 48 گھنٹے میں پاکستان چھوڑ دیں،سکھ یاتریوں پر ویزہ پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا،نائب وزیر اعظم
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کراچی میں اے پی سی، حیدرآباد میں جلسے کا اعلان
  • پی ٹی آئی سے اتحاد نہیں مگر پارلیمنٹ میں تعاون کرینگے: کامران مرتضیٰ
  • فیصلہ کرنا ہوگا قوم آئین کیلئے اٹھے گی یا نہیں، سلمان اکرم راجا
  • ملک کا نظام لاقانونیت کا شکار ہے، عمران سے ملاقات نہ ہونے پر سلمان اکرم راجہ برہم
  • بانی پی ٹی آئی کی شیر افضل مروت کے بیانات پر وقاص اکرم کو سخت جواب دینے کی ہدایت
  • عمران خان سے ملاقات نہ کرنے دینا بچگانہ جبر ہے، سلمان اکرم راجہ
  • امریکی وفد کی عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، سلمان اکرم راجہ
  • ایف ای ڈی کا خاتمہ خوش آئند، پراپرٹی سیکٹر میں بہتری آئے گی ، راجہ سجاد حسین
  • بلاول نے جلسے میں جوبات کی وہ جوش خطابت میں کی : رانا ثنااللہ