پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
فائل فوٹو۔
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں، بانی نے جس کو جو ذمہ داری دی وہ نبھا رہا ہے۔
پشاور میں جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا وزیراعلی اور کے پی حکومت پر کرپشن کے تمام الزامات جھوٹے ہیں۔ الزامات کا مقصد علی امین گنڈاپور کو بدنام کرنا ہے۔
چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے بطور وزیراعلیٰ اور صوبائی پارٹی سربراہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کی پارٹی کےلیے بہت قربانیاں ہیں، ہر احتجاج میں قیادت کا کردار ادا کیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے مریم نواز کی طرح تصاویر میں نہیں، عملی کارکردگی دکھائی۔
انھوں نے کہا خیبر پختونخوا پہلا صوبہ ہے جس نے سرپلس بجٹ دیا، علی امین گنڈاپور نے ملک کی مختلف جیلوں میں قید پارٹی ورکرز کی مدد کی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی
پڑھیں:
شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد کیخلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی: بیرسٹر سیف
—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں، دونوں بزرگ ہیں اور بیمار بھی ہیں مگر ان کے خلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بیماری کے باوجود بھی دونوں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کو ایک دن اس فسطائیت کا جواب دینا ہو گا۔