پیپلزپارٹی عوام کے وسیع تر مفاد میں مفاہمت کی سیاست جاری رکھے گی، گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کے وسیع تر مفاد کی خاطر مفاہمت کی سیاست جاری رکھے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہائوس لاہور میں پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر کارکنوں اور ورکرز کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا ۔
گورنر ہائوس لاہور میں دی جانے والے افطار ڈنر میں پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر کارکنوں اور ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور ناراض کارکنوں کو ایک جگہ پر اکٹھا کرنا میرا عزم ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پارٹی کاکنان کے لئے اسی طرح افطار ڈنر کا سلسلہ جاری رہے گا۔
گورنر پنجاب نے اس موقع پر پارٹی ورکرز کے ساتھ بیٹھ کر افطاری کی اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی ترقی ، خوشحالی اور عوام کے وسیع تر مفاد کی خاطر مفاہمت کی سیاست جاری رکھے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ تمام سیاسی رہنمائوں کو مل بیٹھنے اور متحد رہنے کا پیغام دیتا ہوں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں رواداری، برداشت اور درگزر کرنے کاسبق دیتا ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ میں مخیر حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ ماہ رمضان المبارک کے اس مہینے میں مستحقین کو بھی اپنی افطاریوں اور سحریوں میں شامل کریں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گورنر پنجاب نے پیپلز پارٹی نے کہا کہ
پڑھیں:
درباروں سے چندہ اکٹھا کرنے کیلئے اے ٹی ایم مشین جیسے پیسوں کے گلے رکھے جائیں گے، چوہدری شافع
چودھری شافع حسین(فائل فوٹو)۔پنجاب کے وزیر اوقاف و مذہبی امور چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ درباروں سے چندہ اکٹھا کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیں گے۔
پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ درباروں پر اے ٹی ایم مشین کی طرز پر پیسوں کے گلے رکھے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام درباروں کےلیے فنڈز کا اجرا کیا ہے، اوقاف کی زمینوں پر قبضہ ختم کروانے کیلئے ٹیم بنا دی ہے، جو اوقاف کی جگہ پر قابضین بیٹھے ہیں انہیں نہیں چھوڑیں گے۔
چوہدری شافع کا کہنا تھا کہ لاہور میں قابضین سے پانچ ایکڑ تین کینال کی اوقاف کی زمین واگزار کروائی ہے، پنجاب بھر میں جہاں قابضین بیٹھے ہیں ان جگہوں کو خالی کروائیں گے۔